’غالباً اسرائیل نے معاہدہ توڑا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی حکومت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ برس لبنان میں امریکی ساخت کے کلسٹر بم استعمال کر کے غالباً امریکہ کے ساتھ ہوئے معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے اسرائیل کی حزبِ اللہ کے خلاف چونتیس دن پر محیط جنگ اورجنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں میں کلسٹر بموں کے استعمال پر تحقیق کی ہے۔ امریکی ہھتیار اسرائیل کی فوج کو فروخت کیے جاتے ہیں لیکن ان کے استعمال پر کچھ پابندیاں ہیں۔ کلسٹر بم زمین پرگرنے کے بعد وسیع علاقے پر سینکڑوں چھوٹے چھوٹے بموں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور ان کا استعمال ہر جگہ تنقید کی نشانہ بنا ہے۔ امریکی حکومت نے اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے علاقوں میں کلسٹر بمباری پر اپنی ابتدائی تحقیقی رپورٹ اب کانگریس کو بھیج دی ہے گزشتہ برس نومبر میں اسرائیل کی اپنی فوج نے کہا تھا کہ وہ اس بات کی تحقیق کرے گی کہ حزب اللہ سے جنگ کے دوران کلسٹر بم کس طرح استعمال کیے گئے تھے۔ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے آبادی والے علاقوں میں کلسٹر بموں کے استعمال پر یہ کہہ کر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا کہ اس طرح عام شہری مارے جاتے ہیں۔ اور امنیسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف جنگ کے آخری دنوں میں کلسٹر بموں کے استعمال کی وجہ سے اسرائیلی حکومت پر تنقید کی تھی۔ | اسی بارے میں ’لبنان میں حالات اب بھی نازک‘22 August, 2006 | آس پاس جنگی جرائم ہو رہے ہیں: اقوامِ متحدہ20 July, 2006 | آس پاس پائیدارامن کےراستے کھلیں گے: عنان28 August, 2006 | آس پاس لبنان: ’50 ملین ڈالر کی امداد درکار‘ 31 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||