BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 31 August, 2006, 11:45 GMT 16:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لبنان: ’50 ملین ڈالر کی امداد درکار‘
لبنان: تباہی
اقوام متحدہ کے مطابق لبنان کو اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے روزانہ30 ملین ڈالرکا نقصان ہو رہا ہے
امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ لبنان کی بحالی کے لیئے کروڑوں ڈالر درکار ہیں۔

یہ بات عالمی امدادی اداروں کو سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں شروع ہونے والی ایک خصوصی کانفرنس کے دوران بتائی گئی ہے۔

اس کانفرنس میں چالیس سے زیادہ ممالک کےوزراء، اقوام متحدہ، عالمی بینک، آئی ایم ایف اور ریڈ کراس کے اہلکار شریک ہیں۔اس کانفرنس میں یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ لبنان کی بحالی کے لیئے پانچ سو ملین ڈالر کی رقم کا انتظام کرلیا جائے۔

اقوام متحدہ کے ایک اہلکار لیری ہولِنگورتھ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی ناکہ بندی سے لبنان میں کاروبار اتنا متاثر ہوا ہے کہ اسے روزانہ تیس ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

لبنانی وزیر اعظم فواد سنیورا نے کانفرنس کے ابتدائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امداد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اس جنگ سے ان کا ملک تباہ و برباد ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’سات ہفتے پہلے لبنان کا مستقبل انتہائی روشن لگتا تھا لیکن اب اس خوشحال اور پر امید ماحول کی جگہ صرف تباہی، ہلاکت اور دربدری ہے۔‘

اس حالیہ لڑائی اور اسرائیلی حملے سے پہلے لبنان کی معیشت بہت مضبوط نظر آ رہی تھی، اقتصادی ترقی کی شرح چھ فیصد تھی اور لبنانی حکومت کو توقع تھی کے وہ اپنے قرضے چکانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

لبنانی حکومت نے عارضی رہائش گاہوں کے لیئے 75 ملین ڈالر اور اہم شاہراہوں اور پلوں کی مرمت کے لیئے 30 ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔

اس کے علاوہ لبنان نے بارودی سرنگوں اور اسرائیل کے لبنان پر گرائے ہوئے کلسٹر بموں کو ہٹانے کے لیئے بھی امداد کی اپیل کی ہے۔

بدھ کو اقوام متحدہ کے اہلکار نے اس سلسلے میں اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے لبنان پر ہزاروں کلسٹر بم گرا کر انتہائی غیر اخلاقی کا مظاہرہ کیا ہے، اور وہ بھی اس وقت جب اقوام متحدہ میں قرارداد پر کام جاری تھا۔

تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ کلسٹر بم گرانا غیر قانونی عمل نہیں ہے۔

لبنان کی بحالی کے لیئے یورپی یونین پچاس ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم کا وعدہ کر چکی ہے لیکن سویڈن کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں عالمی برادری سے اس سے کہیں زیادہ رقم کی توقع ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان لبنان میں جنگ بندی کو یقینی اور مضبوط بنانے کے لیئے اردن اور شام کا دورہ کر رہے ہیں۔ خیال ہے کہ ان کے دورے میں حزب اللہ کو اسلحہ فراہم کرنے کا موضوع بھی زیر بحث رہے گا۔

لبنانتعمیر نو کا چیلنج
چھ سو کلومیٹر لمبی سڑکیں اور 150 پُل تباہ
لبنان کے لیئے مشکل
وزیر اعظم سے عوام تک قرار داد پر ناخوش
جنگ اور بچے
لبنان جنگ: متاثرین میں بچے آگے آگے
امداد میں تعطل
محفوظ رستے فراہم نہ کرنے کی ہٹ دھرمی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد