لبنان سے اسرائیلی انخلاء مکمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد لبنان سے اسرائیلی فوجیوں کی واپسی اب مکمل ہوگئی ہے۔ لبنان سے اسرائیل کا آخری فوجی اتوار کی صبح واپس چلا گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ 200 اسرائیلی فوجی جو وہاں موجود تھے سنیچر اور اتوار کی شب چلے گئے۔ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر عمل کرانے کے لیے لبنانی اور بین الاقوامی فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا: ’لبنان کی ذمہ داری اس وقت لبنانی حکومت اور بلاشبہ اقوام متحدہ پر ہے، لہذا حزب اللہ کا ہر قدم لبنان کی ذمہ داری ہے۔‘ دونوں ملکوں کی سرحد پر موجود بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اگرچہ واپس ہوتے ہوئے اسرائیلی فوجی مسکرارہے تھے تاہم فتح کا ماحول نہیں تھا۔ ابھی بھی دو اسرائیلی فوجی حزب اللہ کے قبضے میں ہیں جس کی وجہ سے یہ جنگ شروع ہوئی تھی۔ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ بیشتر اسرائیلی سمجھتے ہیں کہ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ لبنان سے واپس ہوتے ہوئے فوجیوں کا کہنا تھا کہ انہیں دوبارہ لبنان میں جانا پڑسکتا ہے۔ لبنان اور حزب اللہ کے درمیان یہ جنگ چونتیس روز جاری رہی تھی۔ | اسی بارے میں ہمیں اندازہ نہیں تھا: حسن نصراللہ27 August, 2006 | آس پاس اسرائیل نے کلسٹر بم استعمال کیئے31 August, 2006 | آس پاس لبنان: ’50 ملین ڈالر کی امداد درکار‘ 31 August, 2006 | آس پاس لبنان جنگ: تحقیقات کی منظوری17 September, 2006 | آس پاس ہماری فتح تاریخی ہے: نصراللہ22 September, 2006 | آس پاس اسرائیل پیش رفت سے مطمئن: عنان 13 September, 2006 | آس پاس لبنان کی فضائی ناکہ بندی ختم06 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||