BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 September, 2006, 17:52 GMT 22:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لبنان کی فضائی ناکہ بندی ختم
 اسرائیل
اسرائیل نے لبنان کی جولائی سے ناکہ بندی کر رکھی ہے
اسرائیل نے لبنان کی فضائی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم لبنان کے بحری راستوں کی ناکہ بندی جاری رہے گی۔

اسرائیلی حکومت کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج بین الاقوامی امن فوج کے دستوں کی آمد تک لبنان کے بحری راستوں کی ناکہ بندی جاری رکھیں گی۔

اسرائیل نے لبنان کی ناکہ بند جولائی میں حزب اللہ پر حملوں کے ساتھ ہی شروع کی تھی۔

لبنان کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیئے اسرائیل پر بین الاقوامی برداری کی طرف سے دباؤ بڑھتا جا رہا تھا۔

نامہ نگاروں کو کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے لبنان کی ناکہ بندی ختم کرنے سے لبنان کی تعمیر نو میں تیزی آئے گی اور بیرونی دنیا سے اس کی تجارت اور سیاحت بھی بحال ہو جائے گا۔ اسرائیل کی بمباری سے لبنان میں وسیع پیمانے پر تباہی ہو ئی تھی۔

اسرائیل کے وزیر اعظم کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے فضائی اور بحری راستوں پر اب اسرائیل فوج کی جگہ بین الاقومی امن فوج کے اہلکار تعینات کیئے جائیں گے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے بیروت کے ہوائی اڈے کی نگرانی جمعرات سے جرمن فوجی سنبھال لیں گے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جرمنی کی بحریہ کےدستے بھی دو ہفتے کے اندر لبنان پہنچنا شروع ہو جائیں گے جو لبنان کے بحری راستوں کی نگرانی کریں گے۔ جرمن فوج کے آنے تک فرانس، برطانیہ اور یونانی دستے بحری راستوں کی نگرانی کریں گے۔

اقوام متحدہ کے تحت اس وقت تین ہزار دو سو پچاس بین الاقوامی فوجی لبنان میں تعینات ہیں۔ اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق یہ تعداد دو ہفتے تک پانچ ہزار تک پہنچ جائے گی۔

اقوام متحدہ کی قرار داد 1701 کے مطابق لبنان میں پندرہ ہزار امن فوجیوں کو تعینات کیا جانا ہے۔

لبنان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ناکہ بندی دو دن تک ختم نہ کی تو وہ اس کی خلاف ورزی کریں گے۔ لبنان کی فضائی ناکہ بندی پہلے ہی کمزور پڑ رہی تھی۔

دو فضائی کمپنیوں کو بیروت کے لیئے معمول کے مطابق پروازیں شروع کرنے کی اس شرط پر اجازت مل گئی ہے کہ وہ پہلے عمان میں رکیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد