کوفی عنان تہران پہنچ رہے ہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان ایران کی قیادت سے مذاکرات کرنے کے لیئے ہفتے کو تہران پہنچ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان تہران میں ایرانی قیادت سے جنوبی لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ کوفی عنان اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے کی طرف سے جاری ہونے اس بیان کے دو دن بعد تہران پہنچ رہے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ ایران سیکورٹی کونسل کی طرف سے یورینیم کی افزودگی بند کرنے کی مہلت کے دوران میں ایسا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام کے علاوہ کوفی عنان تہران کو حزب اللہ کو ہتھیار کی فراہمی روکنے پر بھی آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایران حزب اللہ کا سب سے بڑا حامی رہا ہے اور خیال کیا جاتا ہے حزب اللہ کو ہتھیار بھی ایران ہی مہیا کر رہا ہے۔ | اسی بارے میں ایران: بھاری پانی کے پلانٹ کا افتتاح26 August, 2006 | آس پاس ایران کا معاملہ پھر اقوام متحدہ میں؟27 August, 2006 | آس پاس کوفی عنان کاتباہ شدہ لبنان کا دورہ29 August, 2006 | آس پاس احمدی نژاد کا جارج بش کو چیلنج30 August, 2006 | آس پاس ڈیڈلائن ختم، ایران موقف پر قائم31 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||