ایران: بھاری پانی کے پلانٹ کا افتتاح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے بھاری پانی بنانے والے ایک نئے پلانٹ کا افتتاح کیا ہے جو ملک کے جنوب مغرب شہر اراک میں بنائے جانے والے جوہری ریکٹر کی ضروریات پوری کرے گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق محمود احمدی نژاد نے اس پلانٹ کا بھی دورہ کیا جہاں مغربی ملک کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس پلانٹ میں تیار کیئے جانے والے بھاری پانی کو اُس جوہری پلانٹ کو ٹھنڈا کرنے کے لیئے استعمال کیا جائے گا جہاں پر پلوٹونیم سے ایک ذیلی چیز بنائی جائے گی جو جوہری ہتھیاروں میں استعمال کی جاسکتی ہے۔ بھاری پانی بنانے والے پلاننٹ کا افتتاح اقوام متحدہ کی طرف سے ایران کو جوہری پروگرام معطل کرنے کے لیئے دی جانے والی مہلت کے ختم ہونے کہ چند دن بعد ہی کیا گیا ہے۔ ایران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیئے ہے۔ | اسی بارے میں ’تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے‘04 June, 2006 | آس پاس جوہری مذاکرات، ایران کا رویہ مثبت06 June, 2006 | آس پاس ایران: جوابی پیکج کا اعلان کریں گے10 June, 2006 | آس پاس جوہری تجاویز رد کرسکتے ہیں: ایران30 July, 2006 | آس پاس جوہری پروگرام: مذاکرات پر زور23 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||