’تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر اس نے’ کوئی غلط قدم‘ اٹھایا تو ایران علاقے سے تیل کی فراہمی معطل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ امریکہ نے ایران کے حوالے سے کوئی بھی غلط قدم اٹھایا تو یقیناً خطے میں تیل کی ترسیل کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے‘۔ سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایران پر جوہری بم کی تیاری کا الزام’ مکمل جھوٹ ‘ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران جوہری ایندھن کی تیاری کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ آیت اللہ خمینی کی برسی کے موقع پر اپنی تقریر میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ’ امریکہ کس منہ سے گوانتانامو بے اور ابوغریب جیسی جیلوں کی موجودگی میں دہشت گردی کی مخالفت اور انسانی حقوق کی بات کر سکتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ نفرت کی جاتی رہی ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی تقریر میں ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف بین الاقوامی اتفاق کی حیثیت پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا ایک’بڑا جھوٹ ‘ ہے کیونکہ اسلامی اور خود مختار ممالک سب ایران کے ساتھ ہیں۔ | اسی بارے میں سولانا تجاویز لے کر ایران جائیں گے03 June, 2006 | آس پاس ایران ایٹم بنا سکے گا یا نہیں؟03 June, 2006 | آس پاس ایرانی ایٹم بم دس برس میں: امریکہ02 June, 2006 | آس پاس ایران مذاکرات کے لیئے تیار مگر۔۔01 June, 2006 | آس پاس ’ایران کے نقطہ نظر کو سمجھیں‘01 June, 2006 | آس پاس امریکی تجویز ’پراپیگنڈہ‘ ہے: ایران31 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||