نابلوس میں اسرائیلی آپریشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے فوجی حکام کے مطابق اسرائیلی افواج مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں ایک آپریشن میں مصروف ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ درجنوں فوجی گاڑیوں نے دو مرکزی ہسپتالوں سمیت متعدد عمارتوں کو گھیرے میں لیا ہوا ہے جبکہ شہر کے تمام داخلی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ نابلوس میں کرفیو لگا دیا گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بلڈوزر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس آپریشن کا مقصد ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی اور ان افراد کی گرفتاری ہے جو اسرائیلی اہداف پر حملوں میں ملوث ہیں۔ فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق بہت سےگھروں پر چھاپہ مارا گیا ہے اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ نابلوس کے گورنر کمل الشیخ نے اسرائیلی کارروائی کی مذمت کی ہے اور اسے شہریوں کے خلاف ناجائز جارحیت قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسراییلی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہسپتالوں کا محاصرہ ختم کر دے اور ہسپتال کے عملے کو باہر آنے کی اجازت دے۔ | اسی بارے میں غزہ میں اسرائیلی ’نسل پرستی‘24 February, 2007 | آس پاس مسجد الاقصی کے قریب جھڑپیں09 February, 2007 | آس پاس اسرائیل، لبنان سرحدی جھڑپ08 February, 2007 | آس پاس میزائل تجربہ،’ایران کے لیے پیغام‘12 February, 2007 | آس پاس مذاکرات جاری رہیں گے: رائس19 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||