بلیئر: مستعفی ہونے کا اعلان آج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر آخری اطلاعات کے مطابق جمرات کی صبح کابینہ کے ارکان کو وزارت عظمیٰ اور لیبر پارٹی کی قیادت سے مستعفی ہونے کے بارے میں اپنے منصوبے سے آگاہ کیا ہے۔ کابینہ سے ملاقات کے بعد وہ شمال مشرقی انگلینڈ میں اپنے انتخابی حلقے یعنی سیجفیلڈ جائیں گے اور توقع ہے کہ وہ وہاں اپنے مستعفی ہونے کے منصوبے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ وزیراعظم کےترجمان کا کہنا ہے کہ ٹونی بلیئر اس وقت تک وزیر اعظم رہیں گے جب تک ان کی جماعت ان کے متبادل کا چناؤ نہیں کر لیتی۔ اس عمل میں چھ سے سات ہفتے لگ سکتے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر نے تفصیلات بتائے بغیر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاؤننگ سٹریٹ سے ٹونی بلیئر کے رخصت ہونے سے پہلے کے مراحل کیا ہوں گے۔ اس تصدیق کے بعد ٹونی بلیئر کے استعفے سے متعلق کئی ہفتوں سے جاری افواہوں کا بظاہر اختتام ہو گیا ہے۔ ٹونی بلیئر کے انتخابی ایجنٹ اور قریبی دوست جون برٹن کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ اگر ٹونی بلیئر کو کسی بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کوئی پیشکش نہیں ہوتی تو وہ اگلے انتخابات تک سیجفیلڈ سے رکن اسمبلی کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ وزیرِ اعظم کے دفتر کے ذرائع کے مطابق مستعفی ہونے سے پہلے ٹونی بلیئر کو داخلہ امور سے متعلق کئی کام کرنے ہیں۔ اس کے علاوہ موسم گرما میں جی ایٹ ممالک اور یورپی یونین کے سربراہ اجلاسوں کے حوالے سے بھی ان کی کئی بین الاقوامی ذمہ داریاں ہیں۔ لیکن دوسری طرف اس خبر کے عام ہونے کے بعد کہ نئے وزیر اعظم جولائی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، منتخب نمائندوں کی توجہ اُسی جانب ہو چکی ہے۔ لیبر پارٹی کی قیادت کے لیے کابینہ کے ارکان میں سے گورڈن براؤن کو کسی چیلینج کا سامنا نہیں ہے کیونکہ قیادت کے ممکنہ امیدوار اس دوڑ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ لیکن انہیں لیبر پارٹی میں بائیں بازو کے خیالات کے حامیوں، مثلاً جون میکڈونل اور مائیکل میچر، کی جانب سے چیلنج کا سامنا ہو سکتا ہے۔ پارٹی کی قیادت کے لیے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ لیبر پارٹی کے کم ازکم پینتالیس ارکان پارلیمان اس کی حمایت میں دستخط کریں۔ اس دوران پارلیمان میں تیسری بڑی جماعت لبرل ڈیموکریٹس نے ایک بل پیش کیا ہے جس میں ملکہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پارلیمان کو تحلیل کر کے نئے عام انتخابات کا اعلان کریں۔ |
اسی بارے میں سال کے اندر عہدہ چھوڑ دوں گا: بلیئر08 September, 2006 | آس پاس ’ایک سال اور مگر تاریخ نہیں‘07 September, 2006 | آس پاس جانے کا وقت بتائیں: بلیئر پر دباؤ06 September, 2006 | آس پاس بلیئر ایک سال اور: قریبی ساتھی06 September, 2006 | آس پاس لیبر پارٹی کو شکست کا سامنا04 May, 2007 | آس پاس عراقی ہتھیار:رپورٹ سامنے لانےکامطالبہ05 May, 2007 | آس پاس ’برطانیہ نے معافی مانگی ہے‘06 April, 2007 | آس پاس عراق: ’خون خرابے کےذمہ دارنہیں‘22 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||