بلیئر ایک سال اور: قریبی ساتھی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے کچھ قریبی ساتھیوں کی طرف سے اس طرح کی باتوں کے بعد کہ وہ ایک سال کے اندر اپنے عہدے سے ہٹ جائیں گے ان کے دس ڈاؤننگ سٹریٹ کی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے بارے میں نظام الاوقات سامنے آ رہا ہے۔ بلیئر کے عہدے سے ہٹنے کے بارے میں ایک تازہ ترین بیان میں اعلیٰ وزیر ہلری آرمسٹرونگ نے کہا ہے کہ وہ دو ہزار سات کی لیبر کانفرنس سے پہلے جا چکے ہوں گے۔ لیبر پارٹی کے وفادار سمجھے جانے والے سترہ ارکان پارلیمان ایک خط میں بلیئر کو غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کے لیئے عہدے سے سبکدوش ہونے کا کہہ چکے ہیں۔ ان سترہ ارکان میں جونیئر وزیر ٹام واٹسن بھی شامل ہیں۔ یہ سترہ ارکان سن دو ہزار ایک میں منتخب ہوئے تھے۔ دو ہزار پانچ میں منتخب ہونے والے کچھ ارکان کے بارے میں بھی خیال ہے کہ وہ بھی اسی طرح کا خط تیار کر رہے ہیں۔ برطانوی روزنامے دی سن کے بدھ کے شمارے میں کہا گیا ہے کہ ٹونی بلیئر آئندہ سال اکتیس مئی لیبر پارٹی کی سربراہی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔ ان کی وزارت عظمیٰ کا عہدے چھبیس جولائی دو ہزار سات کو ختم ہو رہا ہے۔ ڈاؤننگ سٹریٹ نے اس موضوع پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ | اسی بارے میں لندن میں مظاہرہ، ٹونی بلیئر پر تنقید05 August, 2006 | آس پاس ’انتہا پسندی کی کمان سے ہوشیار‘02 August, 2006 | آس پاس بلیئر کا فون: ایک ملزم کی تصویر 11 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||