شلپا شیٹی ’بگ برادر‘ جیت گئیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین اداکارہ شلپا شیٹی، مبینہ نسل پرستی کی بنا پر اپنی تاریخ کے متنازع ترین پروگرام بن جانے والے 'بگ بردر سیلیبریٹی شو'میں فتح مند ہو گئیں۔ انہیں یہ کامیابی ٹی وی شو کے ناظرین کے ووٹوں کی بنا پر حاصل ہوئی اور انہیں 63 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ اکتیس سالہ اداکارہ نے بگ بردر ہاؤس میں جب یہ اعلان سنا کہ وہ ناظرین کے ووٹوں کی بنا پر جیتنے میں کامیاب ہو گیی ہیں تو بے اختایر ان کی ان کی آنکھیں آنسؤں سے بھر آئیں۔ بعد میں انہوں نے اپنے ردِ عمل کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ چینل فور کے اس پروگرام میں شرکت ان کے لیے ایک بے مثال اور ناقابلِ بیان تجربہ ہے۔ جیتنے کے بعد انہیں ہاؤس کے اندر ہونے والے واقعات اور بات چیت کی ریکاڈنگ دکھانے اور باہر کا ردِ عمل بتانے کے بعد جب ان سے نسلی تنازع کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’جیڈ گڈی گرم مزاج ہو سکتی ہیں، غصے ور ہث سکتی ہیں لیکن ان میں نسلی تعصب نہیں ہے‘ انہوں نے اں بات پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا کے انہوں نے انہیں ’اپنے ملک کو ایک فخر فراہم کرنے زبردست موقع فراہم کیا‘۔ اس سے پہلے جب ’بگ برادر‘ میں یہ تنازع شروع ہوا تو شلپا شیٹی نےکہا تھا کہ انہیں نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شلپا شیٹی کا کہنما تھا کہ ان کے ساتھ سب کچھ نسلی تعصب کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔
یہاں تک کہ جھگڑے کے بعد جب انہیں پروگرام کے ایک ساتھی کلیو روکس نےشلپا شیٹی کوتسلی دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب نسلی تعصب کا نتیجہ نہیں ہے تو شلپا نے جواباً کہا ’میں آپکو کو بتا رہی ہے یہ اسی وجہ سے ہے۔‘ اس سلسلے میں چینل فور نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پروگرام کے دوران شلپا شیٹی کو’کھلے نسلی تعصب‘ کا سامنا نہیں ہے البتہ انہیں برطانوی خواتین کے طرف سے ثقافتی اور طبقاتی کشمکش کا سامنا کرنا پڑا ہے‘ ۔ |
اسی بارے میں ’شلپا شیٹی بناوٹی ہے‘ 11 January, 2007 | فن فنکار بگ برادر میں شلپا شیٹی بھی 03 January, 2007 | فن فنکار کراچی فیسٹیول میں بالی ووڈ سٹارز 11 December, 2006 | پاکستان پاکستان میں بہت پیار ملا، شلپا شیٹی 11 February, 2006 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||