کراچی فیسٹیول میں بالی ووڈ سٹارز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی گزشتہ ہفتے سے بالی ووڈ کے سٹارز کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں مہیش بھٹ،گلشن گروور، ارمیلا موٹنڈکر اور شلپا شیٹی فیشن شو اور فلمی میلے میں شریک ہونے کی لیے پہنچے ہیں۔ بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر مہیش بھٹ شہر میں جاری فلمی میلے کارا فلم فیسٹیول میں شریک ہونے آئے ہیں جہاں ان کی فلم ’وہ لمحے‘ نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ ’وہ لمحے‘ اداکارہ پروین بوبی کی زندگی پر بنائی گئی ہے، جن کی جنوری دوہزار پانچ میں موت ہوگئی تھی۔ پروین بابی مہیشن بھٹ کی دوست تھیں۔ ارمیلا اور شلپا شیٹی فیشن ڈیزائنر مہیش ملہوترا کے ساتھ آئی ہوئی ہیں۔انہوں نے کراچی میں ایک فیشن شو میں شرکت کی اور بعد میں کارا فلم فیسٹیول میں پہنچیں۔ کراچی میں منعقد فیشن شو ٹیچرز ریسورس سینٹر کے قیام کے لیے منعقد کیا گیا تھا جس میں پاکستانی ماڈلز نے بھی کیٹ واک کیا۔ بھارتی اداکاروں نے کراچی کے مختلف بازاروں سے خریدداری بھی کی۔
شلپا شیٹی نےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان فاصلے ختم ہو رہے ہیں اور دو نوں جانب برف پگھل رہی ہے۔ صرف چند مفاد پرست سیاستداں دونوں ممالک کےدرمیان بہتر تعلقات میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دوسری بار پاکستان آئی ہیں یہاں آ کر انہیں خوشی ہوئی ہے۔یہاں ملنے والے پیار وہ کبھی بھلا نہیں سکتی۔ اپنی پسند کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ پاکستانی کھانےان کی کمزوری ہے۔یہاں سب سے پہلے ان کی نظر مزیدار کھانوں کی طرف ہوتی ہے۔ بالی ووڈ سٹار ارمیلا بھی دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے پناہ مصروفیات کی وجہ سے وہ اپنے موجودہ دورے سےلطف اندوز نہیں ہوسکیں۔ ارمیلا نے بتایا کہ وہ جب پہلی مرتبہ آئیں تھیں تو انہیں یہاں بہت پیار ملا تھا اسی خلوص نے انہیں دوبارہ پاکستان آنے پر مجبور کردیا ہے۔ ان کے مطابق کراچی کے عوام کا پیار ’میرا سرمایہ ہے‘۔انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ اسے بخوشی قبول کرلیں گی۔ | اسی بارے میں چھٹا ’کارا‘ فلم فیسٹیول27 November, 2006 | پاکستان کیلاش میں جشنِ بہاراں15 May, 2004 | پاکستان پاک بھارت تھیٹر فیسٹول ’زنانی‘08 March, 2004 | پاکستان میلے میں وقفہ نماز 18 September, 2004 | پاکستان لاہور میں ورلڈ آرٹ فیسٹیول کی تیاریاں13 November, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||