چھٹا ’کارا‘ فلم فیسٹیول | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں سات دسمبر سے دس روزہ کارا فلم فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے، جس میں ایک سو ستر فلمیں نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔ منتظمین نے اس دفعہ کارا فلم فیسٹیول کا عنوان رکھا ہے ’ تمنا کا چھٹا قدم ‘۔ یہ فلم فیسٹیول سترہ دسمبر تک جاری رہیگا۔ کراچی میں کارا فلم سوسائٹی کے آرگنائزر حسن زیدی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس فیسٹیول میں چھتیس ممالک کی فلمیں نمائش کے لیئے پیش کی جارہی ہیں۔ اس میں سے بیس ورلڈ پریمیئر ہیں جبکہ کے کچھ ایسی فلمیں بھی ہیں جن کی ایشیاء میں پہلی بار نمائش کی جائیگی۔ فیسٹیول میں بھارتی اور ایرانی فلمسازوں کے علاو اداکار اجے دیوگن، سیف علی خان، وشال بھارد واج، گلشن گروور، انوپم کھیر، مہیش بھٹ، شینی آہوجا، تنوجا چندرہ، طارق مسعود، جمیل دہلوی، موہت سوری، اسکاٹ پارڈو اس دس روزہ فیسٹیول میں شریک ہونگے۔
پاکستانی فلمسازوں اور اداکاروں میں سید نور، صائمہ، ہمایوں سعید، طلعت حسین ، ثمینہ پیرزادہ شریک ہونگی۔ حسن زیدی نے بتایا کہ فیسٹیول میں چالیس فیچر، چونتیس دستاویزی اور ایک سو کے قریب شارٹ فلمز دکھائی جائیں گی۔ ان فلموں میں اوم کارہ، کھوسلہ کا گھونسلا، دی ونڈس دیٹ شیکس دی بیرلی، دی روڈ ٹو گوانتانامو، چلڈرن آف دی مین، ہیری پورٹر اور امریکی صحافی ڈینیئل پرل کی کہانی پر مبنی فلم انفینٹ جسٹس کی بھی نمائش کی جائیگی ۔ حسن زیدی کے مطابق اس مرتبہ فیسٹیول میں بہترین شارٹ، ڈاکیومینٹریز اور فیچر فلموں کے لیئے ایک ہزار سے پانچ ہزار ڈالر انعام بھی رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس فیسٹیول کے لیے دونوں حکومت پاکستان اور برٹش کونسل، قونصلیٹ جنرل آف اٹلی اور ہائی کمیشن آف انڈیا کا تعاون بھی حاصل ہے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||