فرانس: مسلمان سلامتی کیلیے خطرہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس میں چارلس ڈیگال ائر پورٹ پر کام کرنے والے ستر ملازمین کو سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر برطرف کر دیا گیا۔ فرانس میں چارلس ڈیگال ائر پورٹ پر کام کرنے والے ان بہتر ملازمین میں زیادہ تر مسلمان ہیں اور انہیں سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر کام کرنے سے روک دیاہے۔ ان ملازمین کو نچلے درجے کے تصور کیے جانے والے کام کرتے تھے سکیورٹی کے لیے دہشت گردی کا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ اب ان میں کچھ ملازمین اس فیصلے کے ’خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں جب کہ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کا اقدام درست تھا۔ پیرس سے بی بی سی کی نامہ نگار ایلس ڈئر سنڈفرڈ کا کہنا ہے ان میں سے سات ملازمیں نے اس فیصلے کو امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ ان ملازمین کے خلاف تفتیش کرنے والے ایک اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ لوگ سکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ تھے کیونکہ ان کے بقول ’ان کے ممکنہ دہشت گردوں‘ تعلقات تھے۔ ٹریبونل سے رجوع کرنے والے سات ملازمین کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف پیش کیے گئے شواہد انتہائی ناقص ہیں۔ کام سے روکے جانے والے ایک پورٹر عبدل حامد کا کہنا ہے کہ گس سے تفتیش کے دوران عبادت کے معمولات کے بارے میں پوچھا گیا۔ ’مجھ سہ بیرون ملک دوروں کے بارے میں پوچھا گیا تو میں تو اپنے وطن الجزائر کے سوا کہیں بھی نہیں گیا۔ انہوں نے پوچھا کتنی بار مسجد جاتے ہو؟ میں بتادیا کے گھر کے قرحب واقع عام سے مسجد جاتا ہوں‘۔ اس معاملے کے بارے میں مسلمان بردری میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ گزشتہ برس فسادات کے بعد کہا گیا تھا کہ ملازمتوں امتیاز ختم کرنے کے لیے اضافہ کیا جائے گا لیکن ائر پورٹ پر یہ پابندی جو تصویر پیش کرتی ہے وہ اس اعلان کے برعکس ہے۔ |
اسی بارے میں حجاب کے قانون کی کم خلاف ورزی 02 September, 2004 | آس پاس ’حجاب کی پابندی پر نہ اکسائیں‘08 July, 2004 | آس پاس حجاب کی نزع: بحث آج سے شروع03 February, 2004 | آس پاس حجاب پر پابندی کی حمایت17 December, 2003 | آس پاس ’حجاب‘ پر طالبات سکول سے خارج 12 October, 2003 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||