’حجاب کی پابندی پر نہ اکسائیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس کے وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں حجاب پر لگی پابندی کو سختی سے لاگو کیا جائےگا۔ فرینچ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ اسلامی تنظیمیں مسلمان لڑکیوں کو پابندی کی خلاف ورزی کرنے پراکسانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی طلبات کو سکولوں سے خارج کر دیا جائے گا۔ پچھلے ہفتے فرینچ اسلامی تنظیموں کی جماعت نے مسلمان لڑکیوں سے اپنی مرضی کا لباس پہننے کو کہا تھا اور سکولوں سے نکالے جانے پر قانونی امداد کا بھی وعدہ کیا تھا۔ فرانس نے مارچ میں سرکاری سکولوں میں مذہبی علامات پہن کر آنے پر پابندی لگا دی تھی۔ دریں اثنا، پچھلے ہفتے یورپی انسانی حقوق کی عدالت نے ترکی کی یونیورسیٹیوں کو حجاب پر پابندی لگانے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||