BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 September, 2006, 13:54 GMT 18:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مکمل رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ
رپورٹ کے جاری کردہ حصوں میں القاعدہ کے خلاف کامیابیوں کی بھی تفصیل ہے
امریکہ میں ڈیموکریٹس نے بش انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق جنگ کے اثرات سے متعلق اس رپورٹ کو مکمل طور پر جاری کیا جائے جس میں اخذ کیا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عراق پر مسلط کی گئی جنگ سے عالمی دہشتگردی کو تقویت ملی ہے۔

سینیٹرز کا کہنا ہے کہ منگل کو اس خفیہ رپورٹ کے جو حصے جاری کیئے گئے ہیں وہ امریکی عوام کی معلومات کے لیئے ناکافی ہیں۔

صدر جارج بش نے امریکی ذرائع ابلاغ میں اس رپورٹ کے افشا ہونے کے بعد اس کے کچھ حصے منگل کے روز جاری کیئے ہیں۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے متن کے جو حصے جاری کیئے گئے ہیں وہ وائٹ ہاؤس کی ساکھ پر مثبت طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ان حصوں میں کہا گیا ہے کہ عراق جنگ میں فتح دشمن کے لیئے زبردست دھچکا ثابت ہوگی۔

صدر بش کا کہنا ہے کہ جو لوگ اس خفیہ رپورٹ کے منکشف ہونے میں ملوث ہیں ان کا مقصد نومبر میں کانگریس انتخابات سے قبل امریکی عوام کو غلط راستہ دکھانا ہے۔

تاہم پاکستانی صدر پرویز مشرف نے اس تنازع کو اور ہوا دی ہے۔ انہوں نے سی این این کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حال ہی میں جاری کی گئی ان کی کتاب میں انہوں نے جو بیان دیا ہے وہ اس پر اب بھی قائم ہیں کہ وہ حملے کے خلاف تھے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ اس سے دہشتگردی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

’مجھے جو کہنا تھا میں نے کہہ دیا ہے۔ اس سے دنیا ایک مزید خطرناک جگہ بن گئی ہے‘۔

مشرف بھی پیچھے نہیں۔۔
 پاکستانی صدر پرویز مشرف نے اس تنازع کو اور ہوا دی ہے۔ انہوں نے سی این این کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حال ہی میں جاری کی گئی ان کی کتاب میں انہوں نے جو بیان دیا ہے وہ اس پر اب بھی قائم ہیں کہ وہ حملے کے خلاف تھے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ اس سے دہشتگردی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

امریکی خفیہ رپورٹ (نیشنل انٹیلیجنس ایسٹی میٹ یا این آئی ای) میں امریکہ کی سولہ خفیہ ایجنسیوں کی آراء شامل کی گئی ہیں۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار جسٹن ویب کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے جاری کردہ حصے دونوں فریقوں کے درمیان عراق سے متعلق مباحثوں میں گرمی کا باعث بن سکتے ہیں۔

ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈورڈ کینیڈی، ہلری کلنٹن اور کارل لیون کا کہنا ہے کہ عوام کو اس رپورٹ کے بارے میں مزید جاننے کا حق ہے۔ انہوں نے انتظامیہ پر رپورٹ کے صرف منتخب شدہ حصے جاری کرنے کا الزام لگایا ہے۔

بش
صدر بش نے رپورٹ کے افشا ہونے کی مذمت کی ہے

سینیٹر کینیڈی نے کہا ’امریکی عوام کو مکمل صورتحال جاننے کا حق ہے، صرف وہ معلومات نہیں جو بش انتظامیہ چاہتی ہے کہ عوام جان سکیں۔ صدر بش کو مکمل رپورٹ جاری کرنی چاہیئے‘۔

انہوں نے بند دروازوں میں قومی انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر کے ساتھ بریفنگ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

افشا ہونے والی اس خفیہ رپورٹ کے حصے سب سے پہلے اتوار کو نیویارک ٹائمز نے شائع کیئے تھے۔

منگل کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر بش نے رپورٹ کے افشا ہونے کی مذمت کی اور اس پر تنقید کرنے والوں کو ’کم عقل‘ کہا۔

انہوں نے کہا کہ ’لوگوں کا یہ خیال غلط ہے کہ ان عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے سے جو امریکہ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، امریکی عوام مزید غیر محفوظ ہوگئے ہیں‘۔

بش ماضی میں بھی ایسے خیالات کو رد کرتے ہیں اور یہ اصرار کرتے رہے ہیں کہ اسلامی شدت پسند عراق اور افغانستان جنگ سے بہت پہلے سے امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔

رپورٹ کے جاری کردہ حصوں میں القاعدہ کے خلاف کامیابیوں کی بھی تفصیل ہے۔

تاہم نامہ نگار کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے حالات کی جو مکمل تصویر سامنے آتی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عراق تنازع شدت پسندوں کی کارروائیوں میں اضافے کا باعث ہے۔ نامہ نگار کے مطابق یہ رپورٹ انتخابات میں بش کے لیئے نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے۔

صدر بشاخبار سے ناراضگی
بش انتظامیہ اور نیو یارک ٹائمز میں کشیدگی
تشددمگر تشدد جاری رہا
عراقی قیدیوں پر تشدد ’عام سی بات‘ تھی
عراقی کرفیوسکیورٹی پر تشویش
عراق: دن کے کرفیو کے وقت میں مزید اضافہ
عراق کا دلدلی علاقہ
صدام کے دور میں دلدلی علاقے کو صحرا بنا دیا گیا
اسلام اور مغرب
ایک وسیع خلیج موجود ہے: ایک سروے
اسی بارے میں
عراق: خواتین سمیت 44 ہلاک
23 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد