عراقی صوبے ذی قار میں اقتدار منتقل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے جنوبی صوبہ ذی قار میں غیرملکی افواج نے کمان عراقی افواج کے حوالے کر دی ہے۔ برطانوی افواج کے پاس اس صوبے کا کمان تھا لیکن اس میں اٹلی اور رومانیہ کے دستے بھی تعینات تھے۔ برطانوی فوج نے اقتدار کی منتقلی کو ایک انتہائی اہم قدم قرار دیا ہے۔ یہ عراق کے اٹھارہ صوبوں میں سے دوسرا صوبہ ہے جس میں اقتدار کو عراقی فوج کے حوالے کیا گیا ہے۔ عراقی فوج اب اس صوبے میں سکیورٹی کی ذمہ دار ہےلیکن برطانیہ کے تقریباً سات ہزار فوجی بھی یہاں تعینات رہیں گے۔ تاہم اٹلی کے اٹھارہ سو فوجی اگلے ماہ ملک واپس روانہ ہو جائیں گے۔ | اسی بارے میں فوج کی کمان عراق حکومت کے حوالے07 September, 2006 | آس پاس ’اٹلی فوج واپس بلا سکتا ہے‘19 May, 2006 | آس پاس عراق پر امریکہ کا اظہارِ تشویش 10 April, 2006 | آس پاس ’فوری عراقی حکومت ضروری‘22 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||