BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 May, 2006, 10:02 GMT 15:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اٹلی فوج واپس بلا سکتا ہے‘
رومانو پروڈی
رومانو پروڈی کی حکومت کو پارلیمنٹ میں معمولی اکثریت حاصل ہے۔
اٹلی کے نومنتخب وزیرِ اعظم رومانو پروڈی نے کہا ہے کہ عراق میں جنگ ایک سنگین غلطی تھی اور ان کی حکومت عراق سے اطالوی فوجیوں کو واپس بلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رومانو پروڈی نے جو حالیہ الیکشن میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سلویسٹر برلسکونی کو ہرا کر نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں، سینیٹ میں اپنی پہلی تقریر میں کہا ہے کہ عراق پر حملہ ایک سنگین غلطی تھی۔

رومانو پروڈی نے کہا کہ ان کی حکومت یہ ارادہ رکھتی ہے کہ سینیٹ کے سامنے یہ سوال رکھا جائے کہ کیا اطالوی فوجیوں کو عراق سے واپس بلا لیاجانا چاہیے۔

چھبیس سو اطالوی فوجی عراق میں تعینات ہیں۔رومانو پروڈی نے عراق سے اطالوی فوجیوں کی واپسی کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔

روم میں بی بی سی کے نامہ نگار ڈیوڈ ویلی کے مطابق رومانو پروڈی کے بیان سے اٹلی کی سینٹ میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سینیٹ کے اراکین نے شیم شیم کے نعرے بلند کیے۔

اٹلی کے وزیر اعظم کا خیال ہے کہ عراق جنگ کا کوئی فائدہ نہیں اور خبردار کیا کہ مغربی ممالک کے ردعمل سے دنیا میں بیناد پرستی کو ہوا ملے گئی۔

رومانو پروڈی نے واضح کیا کہ اٹلی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک رہے گا لیکن ان کے خیال میں دہشت گردی سے نپٹنے کے لیے ’سیاسی اور انٹیلیجنس ہتھیاروں‘ کا استعمال کیا جانا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد