عراق پر امریکہ کا اظہارِ تشویش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حال ہی میں جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں امریکی حکام نے کہا ہے کہ عراق میں عدم استحکام کی صورتِ حال تشویشناک ہے۔ عراق میں موجود امریکی حکام کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اٹھارہ میں سے چھ صوبوں میں صورتِ حال پُر تشویش ہے جب کہ ایک صوبے میں سنگین ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدم استحکام کا نشانہ یہ صوبے عراق کے شمال اور مغرب میں ہیں اور ان میں اکثریت سُنیوں کی ہے۔ اس رپورٹ کی تفصیلات امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے شائع کی ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ صوبے بصرہ کے بارے میں رپورٹ ملیشیا سرگرمیوں اور جرائم کے بارے میں تشویش ظاہر کرتی ہے۔ بصرہ کا نظم و نسق اتحاد میں شامل برطانوی افواج کے ہاتھ میں ہے۔ دریں اثناء عراقی حکومت نے مصری صدر حسنی مبارک کے اس ٹیلی ویژن انٹرویو پر کڑی تنقید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عراق میں تشدد کی صورتِ حال خانہ جنگی کی سی ہے اور خطرہ ہے کہ یہ خانہ جنگی عراقی سرحدوں سے بھی باہر پھیل سکتی ہے۔ | اسی بارے میں عراقی خانہ جنگی کے پھیلاؤ کاخطرہ09 April, 2006 | آس پاس عراق: المسیب میں دھماکہ، چھ ہلاک08 April, 2006 | آس پاس ’مضبوط عراقی رہنما کی ضرورت‘03 April, 2006 | آس پاس عراقی قیادت جلدی کرے: رائس، سٹرا02 April, 2006 | آس پاس عراقی ملیشیا گروہ اورعدم استحکام 02 April, 2006 | آس پاس عراقی لڑکے کی تصاویر، نمائش لندن میں02 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||