BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 May, 2006, 07:01 GMT 12:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران پر عالمی طاقتیں متفق نہیں
ایران
ایران اپنے جوہری پروگرام کو پرامن قرار دیتا آیا ہے۔
نیویارک میں عالمی طاقتوں کے وزرائے خارجہ ایران کے جوہری معاملے پر کسی متفقہ نتیجے پر پہنچے میں ناکام رہے ہیں۔

امریکی وزارتِ خارجہ کے اعلٰی افسر کے مطابق ایران پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد سے متعلق سمجھوتے کا امکانات روشن نہیں۔

ان کا کہنا تھا بات چیت جاری رہے گی اور سلامتی کونسل کے سیاسی ڈائریکٹر آئندہ ہفتے ملاقات کریں گے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس نہج پر حالات جا رہے ہیں امریکہ اس سے مطمئن ہے۔

عالمی طاقتوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ ایران کو ایسی کیا پیشکش کی جائے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے حساس معاملات سے دستبردار ہو جائے۔ اس اجلاس کے بعد فرانس کے وزیرِ خارجہ فلپ بلیزی نے کہا کہ اس بات پر سب متفق ہیں کہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد ضروری ہے اور ہم ابھی اپنا کام رک رہے ہیں۔

اس اجلاس سے قبل چین نے کہا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام سےمتعلق مجوزہ قرارداد دنیا کو جنگ کی جانب دھکیل سکتی ہے۔

سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکان اور جرمنی کے وزارئے خارجہ کی ملاقات سے پہلے اقوام متحدہ میں چین کے سفیر وانگ گوانگیا نے قرارداد کے محرک برطانیہ اور فرانس سے کہا کہ وہ قرارداد میں کوئی ایسی شق شامل کرنے پر زور نہ دیں جس سے ایران کے خلاف پابندیاں لگائی جا سکتی ہوں یا فوجی کارروائی کی گنجائش ہو۔

چین اور روس ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے سکیورٹی کونسل کی مجوزہ قرارداد کی مخالفت کر رہے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ اس قرارداد میں ’چیپٹر سات‘ کا کوئی ذکر نہیں ہونا چاہیے۔

ادھر امریکہ کی وزیرِ خارجہ کونڈالیزا رائس نے ایرانی صدر کی جانب سے صدر بش کو بھیجے جانے والے خط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ اس میں ایسا کچھ نہیں جس سے کوئی نئی راہ نکل سکے‘۔

مجوزہ قرارداد دنیا کو جنگ کی جانب دھکیل سکتی ہے:چین

پیر کے روز سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن اور جرمنی کے سفارت کار امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس کی جانب سے دیئےگئے ظہرانے پر مدعو تھے جہاں انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مجوزہ قرارداد پر بات چیت کی تھی۔

سنیچر کے روز سلامتی کونسل کے غیر رسمی اجلاس میں قرار داد کے مسودہ پر اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا تھا۔ تاہم اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک موجودہ ہفتے میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں قرارداد پر ووٹنگ کو ترجیح دے گا خواہ روس اور چین مجوزہ قرارداد کو مانتے ہیں یا نہیں۔

روس اور چین کا موقف ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام پر عالمی خدشات کی وجہ سے قرارداد منظور ہونی چاہیے لیکن اس میں چیپٹر سات کا کوئی ذکر نہیں ہونا چاہیے جس کے تحت ایران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

چین کا موقف ہے کہ مغربی طاقتوں کی طرف سے پیش کی گئی اس قرارداد کے تحت ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کا راستہ کھل جائے گا۔ قرارداد کے مسودے میں ایران سے کہا گیا ہے کہ یورینیم کی افزودگی روکے اور نہ روکنے کی صورت میں اس کے خلاف مزید کارروائیاں کی جاسکتی ہیں۔ایران کا کہنا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے لیکن مغربی ممالک کو تشویش ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

اصفہان کا ایٹمی پلانٹایرانی پیش رفت
یورینیم کی افزدگی میں ایرانی پیش رفت
وزیرِخارجہ جیک سٹراایران پرایٹمی حملہ
امریکی حملہ، امریکی اطلاعات، برطانوی تردید
فوجی حل پر اتفاق
ایران پر حملے کی تجویز پر امریکی سینیٹر متفق
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد