BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 May, 2006, 08:37 GMT 13:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بش کے نام احمدی نژاد کا خط
احمدی نژاد
ایران اور امریکہ کےد رمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات کا وجود نہیں
ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران کےصدر محمود احمدی نژاد نےاپنے امریکی ہم منصب جارج بش کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں عالمی مسائل کے حل کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

ایران کے حکومتی ترجمان غلام حسن الہام کے مطابق اس خط میں بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا گیا ہے اور دنیا کے موجودہ سیاسی حالات اور مسائل کے حل کی نئی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

تاہم ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ اس خط میں ایران کے جوہری تنازعے کا ذکر ہے یا نہیں کیونکہ یہی وہ مسئلہ ہے جو امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ تناؤ کی وجہ ہے۔ امریکہ ایران پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیئے کوشش کرنے کا الزام لگاتا ہے جسے ایران اب تک مسترد کرتا آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران میں 1979 میں آنے والے اسلامی انقلاب کے بعد سے یہ کسی ایرانی صدر کی جانب سے کسی بھی امریکی رہنما کے نام پہلا خط ہے۔

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے سفارتی تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے یہ خط تہران میں سوئس سفارتخانے کو پہنچا دیا جائے گا جہاں سے اسے وائٹ ہاؤس بھیجا جائےگا۔

امریکہ نے ایران سے اپنے سفارتی تعلقات 1980 میں تہران میں امریکی سفارت خانے پر ایرانی عوام کے قبضے اور باون امریکیوں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد منقطع کر لیئے تھے۔

تہران میں بی بی سی کی نمائندہ فرانسس ہیریسن کا کہنا ہے کہ چاہے یہ صرف ایک خط ہے لیکن اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تین عشروں میں ہونے والا پہلا اعلٰی سطحی رابطہ ہے۔

ایرانی صدر نے اس خط کے ذریعے یہ تاثر بھی دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ جوہری تنازعے کے حل کی خاطر امریکی صدر سمیت کسی سے بھی مذاکرات کر سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد