کرفیو کی خلاف ورزی پر جھڑپیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپالی دارالحکومت کٹھمنڈو میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے ہزاروں شاہ مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ مظاہرین پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو عبور کر کے شہر کے مرکز میں واقع شاہی محل تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ احتجاج میں شامل افراد پر پولیس شدید لاٹھی چارج کیا ہے اور بی بی سی کے نمائندے کے مطابق دارالحکومت کی ’رنگ روڈ‘ کے علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ پولیس نے پتھراؤ کرنے والے مظاہرین پر ربر کی گولیاں چلائی ہیں۔ نمائندے کے مطابق پولیس اہلکاروں نے قریباً دو ہزار مظاہرین کے ایک گروہ پر شدید لاٹھی چارج بھی کیا جس سے کچھ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔
اتوار کی صبح سے نیپالی حکام نے کٹھمنڈو میں پھر سے دن بھر کا کرفیو نافذ کر دیا تھا اور شہر کے مرکزی علاقے کو جانے والے تمام راستوں کو خاردار تار لگا کر بند کر دیا تھا۔ کھٹمنڈو شہر میں موبائل فون کا نظام بھی تاحال معطل ہے۔ سنیچر کو ایک لاکھ سے زائد مظاہرین نے دارالحکومت کے مرکز میں کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بادشاہت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔یہ مظاہرین’ ہم بادشاہت نہیں جمہوریت چاہتے ہیں‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ ادھر سیاسی اپوزیشن نے شاہ گیانندرا کی جانب سے ایک کثیرالجماعتی حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دو ہفتوں سے جاری مظاہروں میں اب تک چودہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جمہوریت حامی تحریک نے گزشتہ چند دنوں میں بادشاہت مخالف شکل اختیار کرلی ہے۔ |
اسی بارے میں جدید نیپالی تاریخ کی پہلی عوامی تحریک 23 April, 2006 | آس پاس نیپال: ’تحریک عوام کے ہاتھ میں‘22 April, 2006 | آس پاس کٹھمنڈو میں دن بھر کا کرفیو نافذ22 April, 2006 | آس پاس نیپال: کرفیو ٹوٹ گیا، تین ہلاک20 April, 2006 | آس پاس دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم19 April, 2006 | آس پاس نیپال: مظاہرے جاری، دو ہلاک19 April, 2006 | آس پاس نیپال: شاہ کی پیشکش مسترد14 April, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||