BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 June, 2005, 03:58 GMT 08:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران: امریکہ اور برطانیہ پر شک
ایران
عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ تہران میں جہاں دھماکے کے مقام پر اعضاء کے بکھرے ہوئے تھے
ایران میں اتوار کو مختلف مقامات پر بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تازہ ترین اطلاعت کے مطابق اب دس ہوگئی ہے اور ایک ایرانی اہلکار نے شک ظاہر کیا ہے کہ ان دھماکوں میں امریکہ اورشاید برطانیہ کا بھی ہاتھ ہو سکتا ہے۔

اس اہلکار کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کا ایران کے صدارتی انتخابات سے قبل ہونا اہم ہے۔

حکام کے مطابق دارالحکومت تہران میں کئی بم نصب کئے گئے تھے لیکن ان میں سے ایک پھٹا باقی ناکارہ بنا دیے گئے۔



اس کے تنیجے میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ادھر اہواز کے شہر میں چار دھماکے ہوئے جنکے نتیجے آٹھ افراد ہلاک اور ستر زخمی ہوگئے۔

اب تک یہ واضح نہیں کہ حملے کا ذمہ دار کون ہے تاہم تہران میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور اہواز میں کئی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ملنے والی اطلاعات میں ایرانی حکام نے دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تصدیق نہیں کی تھی اور کہا جا رہا تھا کہ دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

1988 میں عراق کے ساتھ جنگ بندی کے بعد سے ایران میں بم دھماکے کبھی کبھار ہی ہوئے ہیں۔

عراق کی سرحد کے قریب واقع اھواز کا علاقہ اس سال اپریل سے تناؤ کا شکار رہا ہے۔ عربی اور فارسی زبان بولنے والے لوگوں کے درمیان تناؤ کے باعث مبینہ طور پر کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایک بم گورنر جنرل کے ہیڈ کوارٹر کے باہر پھٹا جبکہ اگلے دو گھنٹے کے دوران مزید تین بم قریب ہی واقع سرکاری دفاتر کے باہر پھٹے۔

خوزستان کے نائب گورنر غلام رضا شریعتی کے مطابق مرنے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

66صف اول کے امیدوار
رفسنجانی کیا ایک بااختیار صدر ہونگے؟
66ایران امریکہ دشمنی
مصدق مخالف امریکہ، فوج، غنڈے اور طوائفیں
66ایران، بش کا ہدف
امریکی کمانڈو چھ ماہ سے ایران میں موجود ہیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد