ایرانی گروپ، امریکی امداد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایران میں، اس کے بقول جمہوریت اور حقوق انسانی کے فروغ کے لیے کام کرنے والے گروپوں کی مدد کے لیے تیس لاکھ ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔ امریکی دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس فنڈ سے ایران کے اندر تعلیم اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ امداد حاصل کرنے کے مستحق ہوں گے۔ انہوں نے ایران کی اس تنقید کو مسترد کر دیا کے امریکہ کا یہ اقدام ایران کے داخلی امور میں مداخلت اور انیس سو اکیاسی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ اس معاہدے کو معاہدۂ الجزائر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے اور اسی معاہدے کے نتیجے میں ایران میں امریکی سفارتخانے پر قبضے کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہوئی تھی۔ اس معاہدے کے بعد گزشتہ پچیس سال میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ امریکہ نے براۂ راست مالی امداد دینے کی بات کی ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کا یہ اقدام غیر جانبدارانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے جب کہ کچھ دوسری حکومتوں کا خیال ہے کہ اس سے حزب اختلاف کو مدد ملے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||