BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 22 March, 2005, 05:42 GMT 10:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ: برادئی کی اپیل مسترد
 ایرانی ایٹمی پروگرام
ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام پر تنازعے کو ختم کرنے کے لیے مزید رعایتوں کا مطالبہ کیا ہے
امریکہ نے ایٹمی کنٹرول کے عالمی ادارے کے سربراہ محمد البرادئی کی یہ اپیل مسترد کر دی ہے کہ ایران کو اس کی سلامتی کی یقین دہانی کرائی جائے۔

محمد البرادئی نے اپیل کی تھی کہ ایران اور یورپی اقوام کے درمیان جاری کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے امریکہ کو چاہیے کہ وہ ایران کو کو اس کے تحفظ کے لیے یقین دہانی کرائے۔

امریکی دفترِ خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ امریکہ کیا کر رہا ہے اور اسے کیا کرنا چاہیے بلکہ یہ کہ ایران کیا کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو بتانا ہے کہ وہ خفیہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے اپنی کوششوں پر عالمی برادری کی تشویش کو ختم کرنے کے لیے کیا اقدام کر رہا ہے۔

ایران نہ کہا تھا کہ اسے یہ یقین دہانی کرائی جانی چاہیے کہ امریکہ یا اسرائیل اس پر حملہ نہیں کریں گے۔

اس کے علاوہ ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام پر تنازعے کو ختم کرنے کے لیے امریکہ سے مزید رعایتوں کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

ایران کے ایک سینیئر مذاکرات کار حسین موسیان نے ایرانی مطالبات کے بارے میں بی بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان مطالبات میں یہ بات شامل ہے کہ امریکہ ایرانی اثاثے واگزار کرے، ایران پر لگائی جانے والی پابندیاں ختم کی جائیں اور ایران کے خلاف کیے جانے والے اشتعال انگیز اقدام کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے جمعہ کو ایران کے بارے میں امریکی پالیسی ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے ایران کو مجوزہ ایٹمی سرگرمیاں ترک کرنے کے عوض معاشی ترغیبات کی پیشکش کی تھی۔

News image
یورینیم کا افزودگی کا اختتام
امریکہ چاہتا ہے کہ ایران بو شہر کےایٹمی پلانٹ میں یورینیم کی افزدگی پر عارضی بندش کو مستقل کردے

اس دوران محمد ابرادئی نے کہا ہے کہ اس سے یہ اندازہ نہیں لگایا جانا چاہیے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں کوششیں بحران کا شکار ہوگئی ہیں۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ایران سے مذاکرات کامیبی سے ہم کنار ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد