BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 March, 2005, 23:38 GMT 04:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مطلق العنانی کا خاتمہ قریب ہے‘
بش
صدر بش نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں جمہوریت کے آثار نظر آ رہے ہیں۔
امریکہ صدر جارج بش نے کہا ہے کہ مشرق وسطیۙ میں مطلق العنانی کا دور ختم ہونےکو ہے اور وہاں جمہوریت کا سورج طلوع ہو رہا ہے۔

صدر بش نے کہا کہ اگر لبنان میں جمہوریت کامیاب ہو گئی تو یہ تمام عرب دنیاکو متاثر کرئے گی۔

صدر بش نے کہا کہ علاقے میں مطلق العنانی کا دور آخری ہچکیاں لے رہا ہے۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ صدر بش نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایسی عرب حکومتیں جن کے امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، کو بھی جمہوریت کی راہ پر چلنا پڑے گا۔

صدر بش نے شام اور ایران کو ایک بار پھر خبردار کیا کہ وہ عراق میں سرگرم مزاحمت کارروں کی مدد نہ کریں۔

لبنان میں اپوزیشن کی جانب سے مظاہروں کے بعد حکومت کے مستعفی ہونے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے صدر بش نے کہا کہ دنیا’ باضمیر‘ دور کا آغاز ہوا ہے۔

واشنگٹن میں تقریر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ لبنان میں مئی میں ہونے والے انتخابات سے پہلے شام کو اپنی فوجوں اور خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو واپس اپنے ملکوں میں لے جانا پڑے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد