 |  امریکہ فرانس اور جرمنی کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرنے پر غور کر رہا ہے |
وایٹ ہاوس کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر بش ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کے منصوبے ترک کرنے کے بدلے میں رعایات دینے پر غور کر رہے ہیں۔ صدر بش کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہوں نے یورپ کے اپنے حالیہ دورے کے دوران اس بارے میں یورپی رہنماوں سے مثبت مذاکرات کیے ہیں۔ اور وہ فرانسیسی صدر ژاک شیراک اور جرمنی کے چانسلر گرہارڈ شروڈر کی اس درخواست پر غور کر رہے ہیں کہ امریکہ ایران میں یورپ کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرے۔ صدر بش نے گزشتہ ہفتے اپنے مشیروں سے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی تھی۔ اس ضمن میں انہوں نے فرانس اور جرمنی کی طوف سے ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرانے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کی حمایت کرنے کی درخواست پر بھی غور کیا۔ |