BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 May, 2005, 02:09 GMT 07:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران: اصلاح پسند امیدوار مسترد
News image
ایران میں صدارتی انتخابات کے امیدوار
ایران میں سرکاری ٹیلی وثن نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ کے صدارتی الیکشن کے لئے انتخابی عمل کی نظرداری کرنے والے ادارے مجلسِ بُزرگان نے ایک ہزار امیدواروں میں سے صرف چھہ کی نامزدگی کی اجازت دے دی ہے ۔

تمام خواتین اور بیشتراصلاح پسند امیدواروں کے کاغزات نامزدگی مسترد کر دئے گئے ہیں۔

ایران میں صدارتی انتخابات سترہ جون کو ہونے والے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹیلی وثن نے جِن چھہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا اُن میں کوئی خاتون امیدوار شامل نہیں جبکہ ایران میں اصلاحات کی حامی زیادہ تر نامور شخصیات کو بھی مجلسِ بُزرگان نے نااہل قرار دیدیا ہے۔

انِ میں تعلیم کے سابق وزیر مُصطفی مُعین بھی شامل ہیں۔

News image
صرف ایک اصلاح پسند امیدوار مہدی کروبی کو اہل قرار دیا گیا ہے۔ وہ ماضی میں ایرانی پارلیمان کے سپیکر رہ چکے ہیں۔ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ایک ہزار سے زائد لوگوں نے کاغزاتِ نامزدگی داخل کرائے تھے۔

ملک کی اصلاحات کی حامی سب سے بڑی جماعت نے پہلے ہی دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر اسکے امیدوار کو الیکشن سے باہر رکھا تو وہ انتخابات کا بائیکاٹ کریگی۔

رائے عامہ کے اندازوں کے مطابق سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کو اسوقت سب سے زیادہ حمایت حاصل ہے۔

نظرداری کرنے والے ادارے مجلسِ بُزرگان نے گزشتہ برس بھی تقریباً ڈھائی ہزار امیدواروں کی نامزدگی مسترد کر دی تھی۔ یہ کونسل امیدوراوں کی اہلیت کا تعین اخلاقی اور اسلامی اقدار کے تناظر میں کرتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد