BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 May, 2005, 21:16 GMT 02:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رفسنجانی: صدارتی دوڑ میں شامل
ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی
مسٹر رفسنجانی نے انتخابات میں شمولیت کا اعلان کچھ ہچکچانے کے بعد کیا۔
ایران کے17 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صف اّول کے امیدار سید علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ ان انتخابات میں آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت کے بغیر وہ حصّہ نہیں لیں گے۔

صدارتی امیدواروں جمعہ تک اپنے کاغزات نامزدگی یعنی ناموں کا رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

امیدواروں کے اندراج میں غیر معروف امیداروں نے پہل کی جن میں کچھ خواتین بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ خواتین کو ایرانی قانون کے تحت انتخابات میں حصّہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔

ان امیدواروں میں ایک اکیس سالہ خاتون، اسامہ بن لادن جیسا لباس پہنے والا ایک شخص اور شاہ ایران کے دور حکومت کے ایک سابقہ سفارت کار بھی شامل ہیں۔

شورٰی نگہباں
شورٰی نگہباں تمام امیدواروں کی منظوری دیتی ہے

ان تمام امیدواروں کی منظوری ایران کی شوریٰ نگہباں دے گی۔ یہ شوریٰ شدت پسند رہنماؤں کی ایک ایسی مضبوط بااثر کونسل ہے جو صدارتی امیدواروں کی اہلیت ان کے کردار کی مضبوطی ایران کی اسلامی اقدار کے حوالے سے جانچے گی۔

پہلے دو مرتبہ ملک کےصدر رہ چکنے والے مسٹر رفسنجانی نے ان انتخابات میں شمولیت کا اعلان کچھ ہچکچانے کے بعد کیا ہے۔

مسٹر رفسنجانی کے ترجمان رضا سلیمانی نے اے ایف پی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مسٹر رفسنجانی ان انتخابات کے ایک امیدوار ہیں اور وہ انتخابات میں شمولیت کی وجوہات بعد میں ایک عوامی اعلان میں ظاہر کریں گے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مسٹر رفسنجانی صدر کی حیثیت سے ایران کی طاقتور قیادت کے مد مقابل نہیں آنا چاہتے۔

اکبر ہاشمی رفسنجانی
رفسنجانی اعلٰی قیادت سے سیاسی اختلاف نہیں چاہتے

یہی مشکل اصلاح پسند صدر محمد خاتمی کو درپیش رہی جو انتخابات میں بھرپور عوامی حمایت حاصل کرنے کے باوجود ایک بااختیار صدر نہ ہوسکے ۔ جس کے نتیجے میں وہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہ کرسکے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے پیر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ پورے ملک کی باگ ڈور کسی ایک سیاسی دھڑے کو دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ایک ایسا بیان تھا جس سے مسٹر رفسنجانی کو انتخابات میں کھڑے ہونے کا اشارہ ملا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد