| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران میں سیاسی بحران شدید
ایران میں شوری نگہبان کی طرف سے اصلاح پسند امیدوار پر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے پر لگائی جانے والی پابندی کو ہٹانے سے انکار کے بعد سیاسی بحران نے شدت اختیار کر لی ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایـجنسی نے صدر خاتمی کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کے شوری نگہبان کے ساتھ اس سلسلے میں جاری مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ صدر خاتمی نے کہا کہ اصلاح پسند امیدواروں کے بغیر ہونے والے انتخابات کی کوئی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق صدر خاتمی نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ شوری نگہبان کی طرف سے ہزاروں اصلاح پسند امیدواروں پر پابندی ہٹانے سے انکار کے بعد ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں کروائے جا سکتے۔ اس سے پہلے شوری نگہبان نے جہاں قدامت پسندوں کو اکثریت حاصل ہے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک تہائی اصلاح پسند امیدواروں پر پابندی ہٹانے کے لیے تیار ہے لیکن اس کے باوجود دو ہزار سے زیادہ ایسے امیدوار تھے جن کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے لیے وہ تیار نہیں ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||