BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 February, 2004, 16:07 GMT 21:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نا اہل امیدواروں کی فہرست شائع
مشارکت فرنٹ الیکشن کا بائیکاٹ کر رہی ہے
مشارکت فرنٹ الیکشن کا بائیکاٹ کر رہی ہے
ایران میں اصلاح پسند جماعت مشارکت فرنٹ کے ان امیدواروں کی فہرست منظر عام پر آگئی ہے جن کو شوریٰ نگہبان نے نا اہل قرار دے دیا تھا۔

اس فہرست میں آٹھ ہزار ایک سو ستاون میں سےان دو ہزار پانچ سو تیس امیدواروں کے نام ہیں جنہیں اس ماہ ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔ان میں صدر محمد خاتمی کے بھائی رضا خاتمی سمیت موجودہ پارلیمینٹ کے اسّی ارکان شامل ہیں۔

ایران: کون کتِنا با اختیار
اعلیٰ مذہبی رہنما آیتہ اللہ علی خامنہ ای: تا حیات تمام ریاستی اداروں پر سب سےزیادہ اختیارات،
شوریٰ نگہبان: جزوی طور پر صدر کی طرف سے نامزد، امیدواروں کی اہلیت جانچنے کے اختیارات،
صدر محمد خاتمی: چار سال کے لئے منتخب لیکن علما اختیارات کم کرنے کا حق رکھتے ہیں،
پارلیمینٹ: دو سو نوے ارکان پر مشتمل مجلس قانون سازی کر سکتی ہے لیکن حتمی منظوری اعلیٰ حکام ہی کرتے ہیں۔

پچھلے ماہ اس پابندی کےلگائے جانے کے بعد سے ملک میں ایک سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے اورمشارکت فرنٹ نے، جو ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ، انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم دیگر اصلاح پسند سیاسی گروپوں کا کہنا ہے کہ ملک میں قدامت پسندوں کے غلبہ ہونے کے خطرے کے پیش نظر وہ الیکشن میں حصہ لیں گے۔

پچھلے ماہ ابتدائی طور پر شوریٰ نگہبان نے آدھے سے زیادہ اصلاح پسند امیدواروں کو نا اہل قرار دے دیا تھا لیکن بعد میں ایک غیر معمولی پیش رفت کیں ملک کے مذہبی رہنما آیتہ اللہ خامنہ ای کی طرف سے مداخلت کے بعد تقریباً ایک ہزار امیدواروں کو بحال کر دیا گیا تھا۔

بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد