BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 May, 2005, 12:31 GMT 17:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران: اصلاح پسند ناراض
مصطفی معین
اصلاح پسندوں نےانتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے
ایرانی اصلاح پسندوں نے اپنے صدارتی امیدوار کو نا اہل قرار دئے جانے پر شدید ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

ایران کی مجلسِ بُزرگان نے ایک ہزار سے زائد امیدواروں کی نامزدگی کو نا منظور کر دیا ہے۔

جن لوگوں کو نا اہل قرار دیا گیا ہے انِ میں تعلیم کے سابق وزیر مُصطفی مُعین بھی شامل ہیں۔

اصلاح پسندوں نے اس اقدام کو ’غیر قانونی ‘قرار دیتے ہوئے 17 جون کے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ برس بھی پارلیمانی انتخابات اس وقت تنازعہ کا شکار ہو گئے تھے جب اسی مجلسِ بُزرگان نے ڈھائی ہزار اصلاح پسند امیدواروں کو نا اہل قرار دیا تھا۔

اسلامک ایران پارٹیسپیشن فرنٹ کے امیدوار مسٹر معین نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام غیر مناسب ، غیر قانونی اور غیر منصفانہ ہے۔

پارٹی کے سینئیر رکن مصطفی تاج زادہ نے کہا ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئے۔

اصلاح پسندوں کے سابق نائب صدر علی ابتاہی کا کہنا تھا کہ ان امیدواروں کو نا اہل قرار دیا جانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک میں کسی ایک نظریہ کی حکومت بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

جن لوگوں کی نامزدگی منظور کی گئی ہے ان میں سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی ، چار قدامت پسند اور ایک اصلاح پسند شامل ہے۔

ان چار قدامت پسندوں میں ایک سابق پولیس چیف ، ریولیوشنری گارڈز کے سابق کمانڈر ، تہران کے میئر اور سرکاری ریڈیو اور ٹی وی کے سابق سربراہ ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سابق سپیکر مہدی کروبی بھی اس فہرست میں شامل ہیں لیکن نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وہ صدر کے عہدے کے لئے اصلاح پسندوں کے اصل امیدوار نہیں ہیں۔

مسٹر کروبی کی انتخابی مہم کے سربراہ علی اکبر نے بھی مسٹر معین کو نا اہل قرار دیے جانےکو ایک غیر قانونی قدم قرار دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد