سوات: حکومت کا اعلانِ جنگ بندی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کی حکومت نے ضلع سوات میں مستقل جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکوں کے سکولوں کو پیر سے کھول دیا جائے گا تاہم لڑکیوں کے سکول بدستور بند رہیں گے۔ یہ اعلان سنیچر کو مالاکنڈ ڈویژن کے کمشنر سید جاوید نے مینگورہ میں ایک پریس کا نفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سوات میں مستقل جنگ بندی کا اعلان کرتی ہے اور پیر کے روز سے لڑکوں کے تمام سکولوں کو کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام بےگھر ہونے والے افراد سے درخواست کرتی ہے کہ وہ واپس اپنے گھروں میں آجائیں اور ان کی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران سید جاوید نے یہ وضاحت نہیں کی کہ کیا لڑکیوں کے سکول بھی کھولے دیے جائیں گے جن پر طالبان نے پچھلے مہینے پابندی لگا رکھی تھی۔ ان سے پو چھا گیا کہ سوات میں اب بھی درجنوں نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتیں صحیح سلامت ہیں تو انہیں کیوں نہیں کھولا جارہا تو انہوں بظاہر لاجواب ہوکر اتنا کہا کہ حکومت کا موقف یہی ہے کہ’تمام سکول کھول دیے جائیں گے۔‘ طالبان ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ طالبان نے ابھی تک حکومت کو لڑکیوں کے سکول دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ مبصرین کے بقول حکومت بجائے لڑکوں اور لڑکیوں کے سکولوں کے کھولنے کا اعلان کرے لہذا درمیا نی راستہ اختیار کرتے ہوئے صرف اتنا کہتی ہے کہ ’تمام سکول کھول دیئے جائیں گے۔‘ پریس کانفرنس کے دوران کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے یہ اعلان بھی کیا کہ سوات میں موجود تمام ’غیرضروری فوجی چوکیوں‘ کو ختم کردیا جائے گا تاہم انہوں نے ایہ نہیں بتایا کہ کتنی اور کون سی چوکیاں ختم کی جائیں گی۔ حکومت کی طرف سے یہ اعلان گزشتہ روز کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی اور طالبان رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق یہ وہ نکات ہیں جن پر فریقین ابتدائی طور پر متفق ہوچکے ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ طالبان کا غیرمسلح ہونا اور لڑکیوں کی تعلیم سے پابندی ہٹایا جانا وہ دو اہم معاملات ہیں جن پر ابھی تک کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوسکی ہےاور جو اعلانات کیے گئے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں بظاہرطالبان کے مطالبات کا زیادہ خیال رکھا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں ’شریعت تک ہتھیار نہ ڈالیں گے‘20 February, 2009 | پاکستان معاہدہ نہیں توڑیں گے: اسفندیار ولی20 February, 2009 | پاکستان ’امن معاہدے پر کوئی معترض نہیں‘19 February, 2009 | پاکستان وزیرستان کے طالبان گروپوں کا اتحاد20 February, 2009 | پاکستان سوات امن، طالبان کا فیصلہ آج متوقع19 February, 2009 | پاکستان سوات امن: طالبان فیصلہ کل کریں گے 19 February, 2009 | پاکستان لکی مروت: دھماکے میں دو ہلاک21 February, 2009 | پاکستان سینیٹ: سرحد سے بھی بلامقابلہ انتخاب21 February, 2009 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||