لکی مروت: دھماکے میں دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع لکی مروت میں ایک کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل ہے۔ پولیس نے تباہ شدہ کار اور لاشوں کے ٹکڑوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ پولیس کے سربراہ عمران خان نے بی بی سی کو بتایا کہ سنچر کی صبح پانچ بجے ضلع لکی مروت کے سب ڈویژن تجوڑی کے علاقے آدم زئی میں ایک چلتی گاڑی میں اچانک ایک زودار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ گاڑی میں ایک خودکش حملہ آور موجود تھا جو کسی مقام پر پہنچنا چاہتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے اور لاشوں کے ٹکڑے گاڑی کے ٹکڑوں سے زیادہ بکھرے پڑے تھے۔ موقع پر موجود ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ لاشوں اور تباہ شدہ گاڑی کا ملبہ پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کے لیے لکی مروت لے جایا جارہا ہے۔ ضلع لکی مروت نیم قبائلی علاقوں کے ساتھ متصل ایک ضلع ہے جہاں پہلے بھی قانوں نافذ کرنے والے اداروں پر حملے ہوچکے ہیں جن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں ڈی آئی خان میں حالت کشیدہ20 August, 2008 | پاکستان بھکر حملے میں ہمارا ہاتھ نہیں: طالبان07 October, 2008 | پاکستان اسلام آباد، دیر میں پولیس پر حملے09 October, 2008 | پاکستان پشاور:بین الصوبائی گیمز کے بعد دھماکہ11 November, 2008 | پاکستان خود کش حملہ آور کی تصویر جاری19 November, 2008 | پاکستان پشاور: بڑی تباہی، ہلاکتیں اٹھائیس06 December, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||