بھکر حملے میں ہمارا ہاتھ نہیں: طالبان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر میں پیر کو ہونے والے خودکش حملے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اس کی پر زور مذمت کی ہے۔ بھکر میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے قومی اسمبلی کے رکن رشید اکبر نوانی کے ڈیرے پر ہونے والے اس خودکش حملے میں کم از کم بیس افراد ہلاک اور رشید نوانی سمیت پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ تنظیم کے ایک ترجمان مفتی رحمان نے بی بی سی سے کسی نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حملے میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اس حملے کو تحریک طالبان سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ انہیں بدنام کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ مفتی رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک کے سربراہ بیت اللہ محسود نے اس واقعے کی پرزور مذمت کی ہے۔ مفتی رحمان کے مطابق تحریک کے دو باقاعدہ ترجمان آج کل رابطے میں نہیں جس کی وجہ سے بیت اللہ محسود کے حکم پر انہوں نے یہ بیان جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم اس حملے میں کون لوگ ملوث ہیں تاہم اس بارے میں حکومت ہی زیادہ بہتر انداز میں کچھ کہہ سکتی ہے۔ اگرچہ حکومت کی جانب سے اس جان لیوا حملے کے سلسلے میں باضابطہ طور پر کسی پر الزام نہیں عائد کیا گیا ہے، تاہم اکثر اس قسم کے حملوں کا شک قبائلی علاقوں میں موجود شدت پسندوں پر ہی کیا جاتا رہا ہے۔ کئی پاکستانی اخبارات نے بھکر حملے کے تانے بانے فرقہ وارانہ تشدد سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ دی نیوز اخبار نے ایک رپورٹ میں تحقیقات کاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں شک ہے یہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا کام ہوسکتا ہے۔ | اسی بارے میں رکنِ اسمبلی کے ڈیرے پر دھماکہ،بیس ہلاک06 October, 2008 | پاکستان ولی باغ حملہ: ’ہم ذمہ دار ہیں‘06 October, 2008 | پاکستان سرحد:وزیراعلٰی کےگھرکےپاس راکٹ05 October, 2008 | پاکستان چارسدہ: ولی باغ پر خودکش حملہ02 October, 2008 | پاکستان آخری دم تک لڑیں گے: اسفندیار 02 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||