سرحد:وزیراعلٰی کےگھرکےپاس راکٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع مردان میں پولیس کا کہنا ہے کہ رات دس بجے کے قریب صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے گھر کے قریب دو راکٹ گرے ہیں۔ نامعلوم مقام سے فائر ہونے والا ایک راکٹ ایک مکان پر گرا جس سے اس کی چار دیواری کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ دوسرا راکٹ ایک خالی میدان میں گرا۔ پولیس کے ایک اہلکار عبدالعلی خان نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی لیکن کسی کو فوری طور پر گرفتار نہیں کیا گیا۔ فوری طور پر کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امیر حیدر ہوتی پشاور میں ہیں جبکہ ان کے والد اعظم ہوتی حملے کے وقت گھر میں تھے۔ یاد رہے کہ اس واقعے سے کچھ روز پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کے گھر پر ایک خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں پانچ لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی بھی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ پولیس کے ذرائع اور عام لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ اے این پی کے رہنماؤں پر حملے صوبۂ سرحد اور قبائلی علاقوں میں مقامی طالبان کے خلاف کارروائی کا رد عمل ہو سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں چارسدہ: ولی باغ پر خودکش حملہ02 October, 2008 | پاکستان سوات: اے این پی رہنما کا گھر تباہ26 August, 2008 | پاکستان آخری دم تک لڑیں گے: اسفندیار 02 October, 2008 | پاکستان سوات: مقامی رہنما سمیت 5 ہلاک21 August, 2008 | پاکستان باجوڑ میں پندرہ ’طالبان‘ ہلاک، سوات میں تشدد27 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||