رکنِ اسمبلی کے ڈیرے پر دھماکہ،بیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے شہر بھکر میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے قومی اسمبلی کے رکن رشید اکبر نوانی کے ڈیرے پر خودکش حملے میں کم از کم بیس افراد ہلاک اور رشید نوانی سمیت پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال بھکر کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر سرجن عتیق الرحمن نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے جبکہ دس کی حالت تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ریسکیو اہلکار دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے اعضاء بوریوں میں بھر کر ہسپتال لائے ہیں۔ ڈی ایس پی بھکر سٹی خادم حسین نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ رشید اکبر نوانی اپنے ڈیرے پر لوگوں سے عید مل رہے تھے کہ اسی دوران ایک خودکش حملہ آور بھی وہاں پر داخل ہوا اور اُس نے خود کو دھماکے سے اُڑا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے وقت اس وقت ڈیرے میں چالیس سے پینتالیس افراد موجود تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ وہاں پر موجود لوگوں کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے اس کے علاوہ قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ڈی ایس پی خادم حسین کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں پولیس کو تین سر ملے میں جن میں سے ایک سر خودکش حملہ آور کا ہے اور ان تینوں سروں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں اُن میں سے بارہ سے زائد افراد کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔ صدر اور وزیر اعظم نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور متعلقہ حکام کو اس واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ حکومت نے اس خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تین تین لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونے والوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل صوبہ سرحد کے علاقے چارسدہ میں ایک خود کش حملہ آور نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی۔ | اسی بارے میں ولی باغ حملہ: ’ہم ذمہ دار ہیں‘06 October, 2008 | پاکستان سرحد:وزیراعلٰی کےگھرکےپاس راکٹ05 October, 2008 | پاکستان چارسدہ: ولی باغ پر خودکش حملہ02 October, 2008 | پاکستان آخری دم تک لڑیں گے: اسفندیار 02 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||