’امن معاہدے پر کوئی معترض نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ سوات میں ہونے والے امن معاہدے کے بارے میں کسی بھی ملک کی جانب سے اعتراض سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں۔ عبدالباسط نے سوات میں نظام عدل کے نفاد کے بارے میں بعض ممالک کی جانب سے منفی ردعمل کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی تک کسی ملک نے باضابطہ طور پر اس معاہدے کے بارے میں اپنے تحفظات سے دفتر خارجہ کو آگاہ نہیں کیا ہے۔ بعض اخبارات میں نیٹو کی جانب سے شائع ہونے والے منفی جذبات کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ یہ خبر قیاس آرائی پر مبنی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کا عزم شک و شبہے سے بالا ہے اور امن کے قیام کے لئے تمام طریقے استعمال کئے جار ہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایک پاکستانی وفد آئندہ چند روز میں امریکہ جائے گا جہاں وہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ خطے کے بارے میں نئی پالیسی کے تیاری کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرے گی۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو خطے کے بارے میں نئی امریکی پالیسی سے خاصی توقعات ہیں۔ | اسی بارے میں صوفی محمد اور طالبان کے مذاکرات19 February, 2009 | پاکستان طالبان سےمذاکرات جاری، صحافی کے قتل پر مظاہرے19 February, 2009 | پاکستان مینگورہ:صوفی محمد کا ’امن مارچ‘18 February, 2009 | پاکستان شرعی عدالتی نظام پر معاہدہ16 February, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||