BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 February, 2009, 17:34 GMT 22:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
معاہدہ نہیں توڑیں گے: اسفندیار ولی

اسفند یار ولی
’ نام نہاد لبرلز‘ کو کیا پتہ کہ سوات پر کیا گزر رہی ہے: ولی
صوبہ سرحد کی حکمران جماعت اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے امن معاہدے سے متعلق عالمی برادری کے تنقید کو رد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی صورت میں بھی معاہدے سے دستبرادر نہیں ہونگے اور اس کے لیے چاہے انہیں حکومت ہی کیوں نہ چھوڑنی پڑے۔

یہ بات انہوں نے پشاور میں گزشتہ دنوں ایک حملے میں ہلاک ہونے والے رکن اسمبلی عالمزیب کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرنے کے دوران کہی۔

اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بات واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ان کی جماعت سوات سے متعلق کالعدم نفاذ شریعت محمدی کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے سے کسی صورت میں بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

حکومت چھوڑ دیں گے، معاہدہ نہیں
 میری مٹی مزید خون بہنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔عالمی برادری زیادہ سے زیادہ یہی کہے گی کہ حکومت اور وزارتیں چھوڑ دو اگر ایسا ہے تو پھر ٹھیک ہے ہمیں یہ منظور ہے مگر ہم سوات کے عوام اور پشتون قوم سے انتخابات سے قبل امن کے قیام کےحوالےسے کیے گئے وعدے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے
اسفندیار ولی

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات کو نہیں دیکھیں گے کے نیٹو کیا کہتی ہے کیا نہیں، بلکہ وہ اس بات کو زیادہ اہمیت دیں گے کہ انکی مٹی کے لیے کیا اچھا ہے اور کیا نہیں ہے۔

ان کے مطابق ’میری مٹی مزید خون بہنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔عالمی برادری زیادہ سے زیادہ یہی کہے گی کہ حکومت اور وزارتیں چھوڑ دو اگر ایسا ہے تو پھر ٹھیک ہے ہمیں یہ منظور ہے مگر ہم سوات کے عوام اور پشتون قوم سے انتخابات سے قبل امن کے قیام کےحوالےسے کیے گئے وعدے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘

اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ امن لانے کے دو ہی راستے ہیں ایک مذاکرات اور دورسرا فوجی کارروائی کا۔ مگر، بقول ان کے، جب وہ مذاکرات کرتے ہیں تب بھی ان کو برا بھلا کہا جاتا ہے اور جب فوجی کارروائی شروع کی جاتی ہے تو پھر بھی انہیں تنقید کا نشان بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے درخواست کہ’ خدا کے لیے معاہدے میں کیڑے نہ نکالیں بلکہ اسے ایک مثبت عمل سمجھ کر امن کے عمل کو آگے بڑھائیں کیونکہ اگر ہم اگر مگر میں پڑ گئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں بیٹھے ہوئے’ نام نہاد لبرلز‘ کو کیا پتہ کہ سوات پر کیا گزر رہی ہے اور ان میں سے کتنے ہیں جو خود سوات گئے ہیں۔

 صوفی محمددوسری اننگز
مولانا صوفی محمد ایک بار پھر سینٹر سٹیج پر
موسیٰ خیل’بریکنگ نیوز‘
صحافیوں کی موت کی ایک وجہ یہ بھی ہے
ایک اور ’پسپائی‘
سوات امن معاہدہ اور اس سے وابستہ توقعات
مینگورہ ’امن مارچ‘
صوفی محمد کا ساتھیوں سمیت’امن مارچ‘
مفروضوں کا معاہدہ
مولانا فضل اللہ بیت اللہ سے علیحدہ نہیں ہوں گے
اسی بارے میں
’قتل، معاہدے کی خلاف ورزی‘
18 February, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد