صحافی کے قتل کی تحقیقات کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سرحد حکومت اور مقامی طالبان نے سوات میں صحافی کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے علیحدہ علیحدہ تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے سوات میں قتل ہونے والے صحافی موسیٰ خان خیل کے ورثاء کے لئے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق صدر نے مقتول صحافی کے ورثاء سے دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور صوبہ سرحد کی حکومت کو ہدات کی ہے کہ وہ قاتلوں کو گرفتار کرے اور انہیں قرار واقعی سزا دلائے۔ موسیٰ خان خیل کو سوات میں مولانا صوفی محمد کے امن مارچ کے دوران بدھ کو نامعلوم افراد نے پکڑ کر قتل کر دیا تھا۔ جیو ٹی وی کے مطابق موسیٰ خان خیل سوات میں ان کے نامہ نگار کے طور پر کام کرتے تھے۔ جیو ٹی وی کے اہلکار حامد میر نے سوات میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ خان کو دھمکیاں مل رہی تھی۔ مقامی طالبان کے ترجمان مسلم خان نے سوات کے صحافی شیریں زادہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقامی طالبان موسیٰ خان کی موت کے ذمہ دار نہیں ہیں اور کوئی تیسری قوت جو سوات میں امن قائم کرنے کے لیے ہونے والی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، وہ اس قتل میں ملوث ہے۔ حاجی مسلم خان نے کہا کہ طالبان صحافی کے قتل کی تحقیقات کریں گے اور ذمہ داروں کو سزا دیں گے۔ صحافیوں کا احتجاج پاکستان میں صحافیوں کی تنظیم ’پی ایف یو جے‘ کی اپیل پر ہونے والے مظاہروں میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ موسیٰ خان خیل کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے۔ مظاہروں کا سلسلہ مقتول صحافی کے آبائی علاقے سوات سے شروع ہوا جہاں مینگورہ پریس کلب میں صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور موسیٰ خان کے قتل پر شدید احتجاج کیا۔ صحافیوں کے اس مظاہرے میں جیو ٹی وی کے اہلکار حامد میر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ خان کو دھمکیاں مل رہی تھی۔ اسلام آباد سے نمائندہ بی بی سی اعجاز مہر کے مطابق پریس کلب کے باہر درجنوں صحافیوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور صحافیوں کے خلاف تشدد میں اضافے کے خلاف نعرے لگائے۔ صحافیوں نے چائنا چوک کے قریب واقع پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلوس بھی نکالا۔ | اسی بارے میں صحافی قتل، عراق کے بعد پاکستان30 December, 2008 | پاکستان بارہ صحافی پرتشدد کارروائیوں کا نشانہ 28 December, 2008 | پاکستان ’بیٹا گھر نہ آنا دھماکہ ہوا ہے‘06 January, 2009 | پاکستان صحافیوں کو درپیش چیلنج14 January, 2009 | پاکستان ذرائع ابلاغ کا کردار اور سوات آپریشن02 February, 2009 | پاکستان وانا: پریس کلب دھماکے سے تباہ18 February, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||