BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 February, 2009, 09:37 GMT 14:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وانا: پریس کلب دھماکے سے تباہ

ملا نذیر
ملا نذیر گروپ نے وانا پریس کلب کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے وانا پریس کلب کو دھماکے سے تباہ کر دیا ہے۔

دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تاہم پریس کلب کی دو منزلہ عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی ہے۔ مقامی طالبان نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

مقامی پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح تین بجے کے قریب جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں نامعلوم افراد نے وانا پریس کلب میں دھماکہ خیز مواد نصب کر کے پریس کلب کی دو منزلہ عمارت کو مکمل تباہ کر دیا۔

پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ دو گاڑیوں میں سوار پندرہ کے قریب مسلح افراد پریس کلب پہنچے اور پریس کلب میں موجود کچھ طالبعلموں کو باہر نکالنے کے بعد بوریوں میں بند باردو کو پریس کلب کے دو حصوں میں رکھ دیا جس کے بعد ایک زوردار دھماکہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے کچھ غریب طالبعلموں کو پڑھائی کے لیے دو کمرے دے رکھے تھے۔ پریس کلب کے قریب ہی خاصہ دار فورس کے اہلکار بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تفتیش شروع کر دی ہے لیکن ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

علاقے میں سرگرم مقامی طالبان نے پریس کلب پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ملا نذیر گروپ کے ایک مقامی طالبان کمانڈر ملنگ نے بی بی سی کو بتایا کہ وانا پریس کلب کی تباہی پر انہیں بہت افسوس ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پریس کلب کی تباہی میں حکومت خود ملوث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو بدنام کرنے کے لیے حکومت پہلے بھی اس طرح کی کارروائیاں کرتی رہی ہے۔

پریس کلب کےصدر احسان اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ پریس کلب کو ایک منصوبے کے تحت تباہ کیا گیا ہے۔

انہوں حکومت سے مطالبہ کیا وہ پریس کے تباہی میں ملوث افراد کو بے نقاب کرے اور پریس کلب کی عمارت کو فوری طورپر دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

اسی بارے میں
وزیرستان، دو ’جاسوس‘ ہلاک
07 February, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد