وزیرستان، پولیٹکل ایجنٹ اغوا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ کو قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے نامعلوم نقاب پوشوں نےاغوا کرلیاہے۔ ان کے بارے میں اب تک کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار کو صبح گیارہ بجے کے قریب جنوبی وزیرستان کے ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ عامر لطیف کو اس وقت اغوا کرلیا گیا جب وہ وانا سے ٹانک جا رہے تھے۔ حکام کے مطابق اغوا کاروں کے بارے میں ابھی تک کسی قسم کی معلومات حاصل نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کسی نے ذمہ داری قبول کی ہے۔ ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ کے ڈرائیور کو بھی اغواکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان کے پولیٹکل ایجنٹ بھی اس قافلے کے ہمراہ تھے لیکن سرکاری اہلکاروں کے غواء کے بعد وہ فوراً واپس وانا لوٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقے کارکنڑہ میں سات مسلح نقاب پوشوں نے ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ عامر لطیف کی گاڑی کو رُکنے کا اشارہ کیا۔ سرکاری اہلکار کے مطابق پہلے گاڑی میں موجود محافظوں کو غیر مسلح کیا گیا اور اس کے بعد ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ کو ایک گاڑی میں بٹھایا اور وہاں سے لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے محافظوں نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ کے اغوا کے بعد سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور نیم قبائلی علاقوں میں تمام چیک پوسٹوں کی ناکہ بندی کر دی ہے اور آنے جانے والوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ یاد رہے کہ آٹھ دسمبر دو ہزار اٹھ کو شمالی وزیرستان کے اسسٹینٹ پولیٹکل ایجنٹ عصمت اللہ کو بھی اس وقت اغوا کرلیا گیا تھا جب وہ عید کی چھٹیاں منانے کے لیے میرعلی سے بنوں جا رہے تھے۔اور چند روز قبل شمالی وزیرستان میں تحصیلدار امان اللہ سمت دو افراد کو نامعلوم نقاب پوشوں نے ہلاک کر دیا تھا۔ | اسی بارے میں جاسوسی کے الزام میں تین قتل05 January, 2009 | پاکستان مخلوط تعلیم پر پابندی: طالبان04 January, 2009 | پاکستان 2009: دو دنوں میں دوسرا ڈرون حملہ02 January, 2009 | پاکستان سال نو کا پہلا امریکی ڈرون حملہ01 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||