BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 February, 2009, 04:24 GMT 09:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان، دو ’جاسوس‘ ہلاک

طالبان
دونوں کوایک ہفتہ پہلے میرانشاہ کے قریب نامعلوم نقاب پوشوں نے اغواء کرلیا تھا

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مشتبہ طالبان نے امریکیوں کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک واپڈہ کا ملزم شامل ہے۔

پولیٹکل حکام کے مطابق جمعہ کو شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں رزمک اڈہ کے قریب مقامی لوگوں کو دو لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں عالم پیر نامی شخص کا تعلق ضلع کرک سے بتایا جاتا ہے جو کافی عرصے سے میرانشاہ میں مقیم تھا۔ محمد نواز المعروف خان جو واپڈہ میں ملزم تھا مقامی بتایا جاتا ہے۔لاشوں کے ساتھ ایک خط بھی ملا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مقتولین امریکیوں کے لیے علاقے میں جاسوسی کرتے تھے اس لیے ان کو ہلاک کیاگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مقتولین کو کئی گولیاں ماری گئی ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق خط میں ہلاک شدگان کے نام محمد نواز اور عالم پیر خٹک لکھا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق دونوں کوایک ہفتہ پہلے میرانشاہ کے قریب سے نامعلوم نقاب پوشوں نے اغواء کرلیا تھا۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران وزیرستان میں جاسوسی کے الزام کے تحت قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے پہلے اس قسم کے واقعات میں جنوبی اور شمالی وزیرستان میں سرکاری اور مبینہ طور پر حکومت کے حمایت یافتہ تین سو سے زائد قبائلیوں اور صحافیوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان اور حکومت کے درمیان دو سال پہلے ایک امن معاہدے میں طالبان نے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اسی بارے میں
جاسوسی کے الزام میں تین قتل
05 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد