بنوں حملہ، اٹھارہ اہلکار زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش بم حملے میں اٹھارہ اہلکار زخمی ہوگئے۔ دو اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق پیر کی صبح ساڑھے سات بجے شہر سے تین کلو میٹر دور مغرب کی جانب ایک پولیس چیک پوسٹ پر ایک خود کش حملہ کیا گیا۔ حملے کے وقت چیک پوسٹ میں تیس اہلکار موجود تھے۔ پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو باران پل پر واقع سکیورٹی پوسٹ کے ساتھ ٹکرا دی جس کے نتیجے میں اٹھارہ اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو بنوں ڈسٹرک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ایک پولیس اہلکار شیر نواز نے بی بی سی کو بتاایا کہ دھماکے میں پولیس چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق زخمیوں میں سولہ ایف سی اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔ بنوں میں اس سے پہلے بھی خود کش حملے ہو چکے ہیں جن میں سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں بنوں، میزائل حملہ، پانچ ہلاک19 November, 2008 | پاکستان ایف آر بنوں: غیر ملکی خاتون لاپتہ12 November, 2008 | پاکستان بنوں میں خود کش حملہ، دس زخمی29 October, 2008 | پاکستان بنوں خود کش حملہ: دس ہلاک 28 August, 2008 | پاکستان بنوں: گرلز ہائی سکول میں دھماکہ09 May, 2008 | پاکستان بنوں: خودکش حملے میں پانچ ہلاک06 May, 2008 | پاکستان بنوں پر گیارہ راکٹ فائر ہوئے: پولیس22 November, 2007 | پاکستان بنوں خودکش حملے میں پندرہ ہلاک01 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||