BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 May, 2008, 05:35 GMT 10:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنوں: خودکش حملے میں پانچ ہلاک

پولیس اہلکار(فائل فوٹو)
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں چار پولیس اہلکار اور فوجی جوان شامل ہیں۔ زخمیوں کو بنوں ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال میں داخل کر دیاگیا ہے۔

بنوں پولیس کے سربراہ دار علی خٹک نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کی صبح ساڑھے نو بجے ایک حملہ آور رکشے میں سوار ہو کر آیا اور بنوں کینٹ میں ناکے کے قریب اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ دھماکے سے چیک پوسٹ اور رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

دھماکے کے بعد بنوں میں پولیس اور ایف سی کو الرٹ کر دیاگیا ہے اور بنوں میں داخل ہونے والوں کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے۔

دھماکے کے بعد بنوں میں پولیس اور ایف سی کو الرٹ کر دیاگیا ہے
یاد رہے کہ دو مہینے کی خاموشی کے بعد گزشتہ ہفتے کو تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے اعلان کیا تھا کہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں اٹھارہ فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتیجہ میں قائم حکومت نے ملک میں امن وامان کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا عندیا دیا تھا۔ جس کی وجہ سے ملک میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی تھی۔

اس واقعہ سے ایک دن پہلے جنوبی وزیرستان میں فوج کی ایک گشتی ٹیم پر حملہ ہوا تھا جس میں بلوچ ریجمنٹ کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد