خودکش حملہ: دو افغان اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے سرحدی شہر سپین بولدک میں مبینہ خود کش دھماکے میں کم از کم دو افغان پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ سپین بولدک شہر میں پولیس کے دفتر کے سامنے ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ جیسے ہی پولیس کی گاڑی دفتر سے نکلی تو تاک میں بیٹھے ہوئے حملہ آور نے گاڑی پولیس گاڑی سے ٹکرا دی جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔ افغان حکام کے مطابق اس حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق دس افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں کندھار اور ادھر سپین بولدک کے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے۔ سپین بولدک میں اس طرح کے دھماکہ کافی عرصے بعد ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین سرحد پر ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔ افغانستان کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ دھماکوں اور خود کش حملوں میں پاکستان کا ہاتھ ہے جبکہ ادھر پاکستان میں حکام کہتے ہیں کہ افغانستان سے پاکستان اسلحہ لایا جاتا ہے اور یہاں دہشت گردی کی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ دونوں جانب سے ان الزامات کی تردید کی جاتی رہی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر فرنٹیئر کور کے اہلکاروں اور افغان فورسز کے مابین آٹے کی سمگلنگ روکنے پر کوئی چار گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ افغان فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں قندھار میں دوسرا دھماکہ، 35 ہلاک18 February, 2008 | آس پاس سپن بولدک میں احتجاجی مظاہرہ18 January, 2006 | آس پاس افغانستان: خودکش حملے، 24 ہلاک16 January, 2006 | آس پاس افغانستان: دو مشتبہ طالبان ہلاک04 October, 2004 | آس پاس سپن بولدک میں ٹرک نذر آتش28 July, 2004 | آس پاس پانچ افغان فوجی ہلاک21 December, 2003 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||