BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قندھار میں دوسرا دھماکہ، 35 ہلاک
افغانستان میں نیٹو افواج فائل فوٹو
قندھار شہر میں اتوار کو ایک بم دھماکے میں سو زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے
جنوبی افغانستان میں ایک بم دھماکے میں کم از کم پینتیس افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوئے ہيں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں تین کا تعلق نیٹو فوج سے ہے۔

پیر کو ہونے والا یہ دھماکہ پاکستان کی سرحد پر واقع صوبہ قندھار کے سپن بولدک شہر میں پیش آیا ہے۔ بظاہر دھماکے کا ہدف نیٹو افواج تھی۔

مقامی حکام نے اس حملے کے لیے طالبان کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے لیکن طالبان نے اپنی شمولیت سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو قندھار شہر میں ہونے والےایک بم دھماکے میں سو زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جنہيں پیر کی صبح سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ سن دو ہزار ایک کے بعد افغانستان میں ہونے والا یہ سب سے خوفناک دھماکہ تھا۔

نیٹو افواج افغانستان میں طالبان کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔

اس برس افغانستان میں کم ازکم پندرہ غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ جن میں زیادہ ترامریکی فوجی تھے۔اس وقت افغانستان میں چالیس ہزار نیٹو افواج تعینات ہے۔

علاقے میں حال ہی میں ہونے والے کئی خود کش اور دیگر بم حملوں میں طالبان باغیوں کا ہاتھ رہا ہے۔گزشتہ ہفتے قندھار کے گورنر ایک بم حملے میں بال بال بچے تھے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2001 میں اقتدار سے طالبان کی بے دخلی کے بعد سے سنہ 2007 اب تک کا سب سے پر تشدد سال رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد