خودکش حملے میں پندرہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کے نواح میں ایک امریکی سکیورٹی فرم کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حملے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بچوں اور عورتوں سمیت کم از کم چھ شہری اور تین سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ قندھار شہر کے مغرب میں ہلمند صوبہ کو جانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی میں سوار تھا اور اس نے چار گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا۔ کابل میں بی بی سی کے چارلس ہیوی لینڈ کے مطابق ہلاک شدگان میں زیاد تر راہگیر اور قریب سے گرزنے والی بس کے مسافر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ قندھار میں یہ دو دن میں دوسرا خود کش حملہ ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو ایک خود کش حملہ آور نے قندھار کے ایک ضلعی منتظم کے گھر کے باہر خود کش حملہ کر کے منتظم اور ان کے تین بچوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ افغانستان میں رواں سال کے دوران تشدد کے مختلف واقعات میں اب تک تین ہزار سات سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے بڑی تعداد طالبان کی ہے۔ |
اسی بارے میں خودکش حملہ،جھڑپ میں ہلاکتیں17 August, 2007 | آس پاس ججوں کی لاشیں برآمد: افغان حکام01 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||