BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 17 August, 2007, 09:12 GMT 14:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خودکش حملہ،جھڑپ میں ہلاکتیں
قندھار(فائل فوٹو)
واقعے کی مکمل تفصیلات واضع نہیں ہوئی ہیں(فائل فوٹو)
افغانستان کے صوبہ قندھار میں ہونے والے خودکش حملے میں ایک ضلعی منتظم اور ان کے تین بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک شدگان میں حملہ آور اور ضلعی منتظم کے علاوہ دو لڑکے اور ایک بچی شامل ہیں۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے اس واقعے کو’ امن دشمن عناصر کی کارروائی‘ قرار دیا ہے۔

افغان پولیس کے مطابق یہ واقعہ قندھار کے آٹھویں ضلع میں اس وقت پیش آیا جب ضلعی منتظم خیر الدین اچکزئی کو ان کے گھر کے قریب باردو سے بھری جیکٹ پہنے ایک شخص نے نشانہ بنایا۔

واقعے کی مکمل تفصیلات واضع نہیں ہیں اور ایک اطلاع کے مطابق حملہ آور نے منتظم کےگھر کے دروازے پر دستک دی اور دروازہ کھلنے پر دھماکہ کر دیا جبکہ دیگر اطلاعات کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ضلعی منتظم اپنے گھر کے نزدیک غریب افراد میں خوراک تقسیم کر رہے تھے۔

علاوہ ازیں نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو افواج اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں پانچ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام نے اس جھڑپ کے مقام اور وقت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

نیٹو حکام کی جانب سے بیان میں اس واقعے کو افسوسناک قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افغان باشندوں کی مکمل نگہداشت کی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد