قندھار: دو بم دھماکے، چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بم دھماکوں کے دو مختلف واقعات میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سٹرک پر نصب پہلا بم اس وقت پھٹا جب حملہ کا نشانہ بننے والی گاڑی اس کے قریب سے گزر رہی تھی۔ جیسے ہی پولیس اہلکار دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی کے ملبے کے قریب پہنچے اسی وقت دوسرا دھماکہ ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ کے بارے میں خیال ہے کہ ان کا تعلق افغان سکیورٹی فورسز سے ہے۔ کسی گروہ نے تاحال ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ قندھار میں پچھلے کچھ دنوں سے طالبان نے اپنی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ان حملوں کے وقت موجود خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ایک رپورٹر نے بتایا ہے کہ پہلے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں گاڑی کے اطراف میں پڑی ہوئی تھیں جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔ خبررساں ادارے کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے دونوں بم دھماکے ریموٹ کنٹرول سے کیے گئے ہوں۔ گزشتہ ماہ قندھار میں اقوام متحدہ کی ایک گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی تھی۔ اس حملے میں گاڑی میں سوار اقوام متحدہ کے چار نیپالی کارکن اپنے ڈرائیور سمیت ہلاک ہو گئے تھے۔ دو ہزار ایک میں افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد سے رواں سال کے دوران تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال مزاحمت کاروں اور غیرملکی افواج کے درمیان لڑائی میں چار ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ |
اسی بارے میں افغانستان: سات پولیس اہلکار ہلاک01 April, 2007 | آس پاس افغانستان: نیٹو کے 6 فوجی ہلاک08 April, 2007 | آس پاس افغانستان: دس پولیس اہلکار ہلاک16 April, 2007 | آس پاس افغانستان میں ’آٹھ شہری‘ ہلاک04 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||